ETV Bharat / state

گیا: مگدھ کمشنری دفتر میں واٹر اے ٹی ایم مشین سے خرید کر لوگ پیئیں گے پانی

ضلع گیا کے ایک سرکاری عمارت احاطے میں آر او واٹر فروخت ہوگا۔ اس کے لیے کمشنری کے دفتر احاطے میں واٹر اے ٹی ایم مشین بھی لگائی گئی ہےجس کا افتتاح مگدھ کمشنر میانک وربڑے نے کیا ہے۔ اس کو لگا نے کا مقصد ضلع کے مختلف علاقوں سے آنے والے لوگوں کو گرمی میں صاف اور ٹھنڈا پانی معمولی رقم پر دستیاب کرایا جاسکے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 14, 2024, 10:41 PM IST

گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا میں صرف اے ٹی ایم سے پیسے ہی نہیں نکلتے ہیں بلکہ اب گیا میں ایک اے ٹی ایم مشین ایسی لگی ہے جس سے پانی نکلے گا۔ واٹر اے ٹی ایم مشین مگدھ کمشنری کے دفتر احاطے میں لگائی گئی ہے۔ اس واٹر اے ٹی ایم مشین سے مکمل طور پر آر او یعنی کہ فلٹر کیا ہوا اور ٹھنڈا پانی ہی نکلے گا اور اسکی خدمات چوبیس گھنٹے ہوں گی۔ دراصل ضلع گیا میں پانی کا گرمی کے ایام میں شدید بحران ہوتا ہے۔ مسافروں اور راہگیروں کے لئے کوئی خاص انتظامات پینے کا پانی کے لیے نہیں ہوتا ہے۔ جسکی وجہ سے باہر سے آنے والے لوگ واٹر بوتل کا استعمال خرید کر کرتے ہیں۔ بوتل اور واٹر اے ٹی ایم مشین کے پانی میں فرق اتنا ہےکہ ایک لیٹر واٹر بوتل کی قیمت 20 روپے کے قریب ہوتی ہے جبکہ اس واٹر اے ٹی ایم مشین سے ایک لیٹر فلٹر اور ٹھنڈا پانی صرف 3 روپے میں ملے گا۔ مگدھ کمشنری کے کمشنر ميانک وروڑے نے بتایا کہ یہ واٹر اے ٹی ایم شہر کا پہلا واٹر اے ٹی ایم مشین ہے۔ اس سے پانی مفت نہیں ملے گا بلکہ ایک لیٹر فلٹر پانی کے لئے تین روپے ادا کرنے ہونگے ، اس سے پانی لینے کے لیے اے ٹی ایم مشین پر اسکین کوڈ ،آر ایف آئی ای ڈی کارڈ یعنی کہ اے ٹی ایم کارڈ یا پھر سکے ڈالکر حسب ضرورت پانی لیا جاسکتا ہے

مسافروں کو ہوگی سہولت

اس مشین کے لگنے سے اُنہیں سب سے زیادہ فائدہ ہوگا جو گاوں دیہاتوں سے شہر گیا میں خاص کر گیا سول کورٹ، کمشنری دفتر ، ایس ایس پی دفتر اور کلکٹریٹ ، ضلع پریشد ،نگر نگم جیسے بڑے سرکاری اداروں میں اپنے کاموں کے تعلق سے پہنچتے ہیں۔ ضرورت پڑنے پر انہیں 20 روپے ادا کر ایک لیٹر پانی کا بوتل لینا پڑتا ہے۔ چونکہ جس جگہ پر یہ آر اؤ فلٹر پانی مشین لگی ہے اس سے قریب سبھی متصل یہ سرکاری ادارے ہیں جس سے توقع ہے کہ یہاں آنے والوں کو پانی کے تعلق سے پریشانی نہیں ہوگیConclusion:پہلا واٹر اے ٹی ایم مشین لگی ہے۔

واٹر اے ٹی ایم شہر کا پہلا واٹر اے ٹی ایم ہے۔ جس کے ذریعے کیو آر کوڈ کو اسکین کرنے یا آر ایف آئی ڈی کارڈ یعنی اے ٹی ایم کارڈ اور کوائن ڈالنے سے اپنی ضرورت کے مطابق خالص اور ٹھنڈا پانی 24 گھنٹے دستیاب ہوگا۔ اس واٹر اے ٹی ایم کے استعمال سے آلودگی پر قابو پانے میں بھی مدد ملے گی کیونکہ یہ واٹر اے ٹی ایم صفر ضائع کرنے کے اصول پر کام کرتا ہے اور اسکے معیار کو لیبارٹری سے جانچا جاتا ہے۔یہ واٹر اے ٹی ایم ایم ڈی اے فوڈ اینڈ بیوریج پرائیویٹ لمیٹڈ نے نصب کیا ہے جو گیا کا واحد لائسنس یافتہ آر او پلانٹ ہے۔ ایم ڈی اے فوڈ اینڈ بیوریج پرائیویٹ لمیٹڈ شہر میں واحد آر او واٹر سپلائی کرنے والا ہے جو سنٹرل گراؤنڈ واٹر بورڈ اور بہار ریاستی آلودگی کنٹرول بورڈ سے تصدیق شدہ ہے اور پانی بیچنے کا مجاز لائسنس بھی ایف ایس ایس اے آئی کے ذریعے جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.