ممبئی: قزاقستان کے میوزک ڈائریکٹر مرات بیزنگالیو نے ممبئی میں قزاقستان کے سفارت خانے نے کہا کہ بھارتی میوزک کو قزاقستان کے لوگ بہت زیادہ پسند کرتے ہیں وہاں کے لوگوں کو بھارت کے میوزک اور نغمے بہت پسند ہے۔ قزاقستان کے لوگ استاد ذاکر حسین کو بہت پسند کرتے ہیں ہم بھارت میں میوزک انڈسٹری میں اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک الگ پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں، ویسٹرن میوزک کے علاوہ بھارت کے کلاسیکل میوزک کو پوری دنیا میں بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آگے چل کرنے بھارت اور قزاقستان کے رشتے اور بہتر ہونگے کیونکہ یہاں قدیم روایتی جمہوری نظام اور یہاں تہذیب کافی قدیم ہے۔ ہم کاروباری تجارت کو فروغ دینے کا کام کر رہے ہیں اس سے بھارت اور قزاقستان کے مابین بہتر رشتے قائم ہونگے۔
قزاقستان کے میوزک ڈائریکٹر مرات بیزنگالیو نے کہا کہ کیونکہ فی الحال قزاقستان تک جانے کے لیے کئی جگہوں سے ہوکر جانا ہوتا ہے۔ بھارت سے قزاقستان کے لیے سیدھی فلائٹ کی سروس نہیں ہے اگر یہ سروس شروع کی جائے تو بھارت اور قزاقستان کی آمدورفت کے ذرائع اور زیادہ بڑھ جائیں گے۔ ممبئی بھارت کی صعنتی دار الحکومت ہے اور اگر یہاں سے فلائٹ سیدھے قزاقستان جائیگی تو تجارت کو بھی فروغ ملے گا۔ میرے کئی جاننے والے اس بات کو لیکر اصرار کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قزاقستان ایک بہت ہی خوبصورت اور سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے ایسے بہت سارے دوست ہیں جنہوں نے وہاں کا دورہ کیا اُنہوں نے کچھ نیا دیکھا وہ اس ملک میں واپس آنا پسند کریں گے۔ اور وہاں کے لوگ ہندوستان آتے ہیں تو وہ کہتے ہیں کہ یہ سب سے خوبصورت ملک ہے۔ قزاقستان کی آب و ہوا قدرتی نظارے کوہستانی علاقے یہ سب قابل دید ہیں۔