ETV Bharat / state

اورنگ آباد میں پانی کی قلت سے لوگ پریشان - اورنگ آباد

Water Scarcity In Aurangabad اورنگ آباد میں پانی کے پائپ لائن پھٹنے کے سبب علاقے بیشتر علاقوں میں پینے کے پانی کی قلت سے مقامی باشندوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مقامی باشندوں نے میونسپل انتظامیہ کے خلاف جم کر احتجاج کیا۔

اورنگ آباد میں پانی کی قلت سے لوگ پریشان

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 21, 2024, 7:06 PM IST

اورنگ آباد میں پانی کی قلت سے لوگ پریشان

اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں نئی واٹر سپلائی اسکیم کا کام مکمل ہونے تک عوام کو پانی کی قلت کا سامنا نا کرنا پڑے اس کے لیے ریاستی حکومت نے 900 ایم ایم کی پائپ لائن کے لیے 200 کروڑ روپے کا فنڈ میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کو فراہم کیا تھا۔

اس پروجیکٹ کی تکمیل کے بعد میونسپل انتظامیہ نے 900 ملی میٹر اور 700 ملی میٹر پائپ کراس کنکشن کے علاوہ دیگر مرمت کے کاموں کے لیے ایک دن کا پانی بند کیا تھا۔ مگر کراس کنکشن کا کام جب مکمل ہونے کے بعد میونسپل انجینیئرز بغیر کوئی احتیاطی تدابیر اختیار کئے پانی سپلائی فراہم کر دی۔ پانی کا دباو زیادہ ہونے کی وجہ سے پائپ لائن پھٹ گیا۔سڑکوں پر پانی بھر جانے کے سبب انتظامیہ نے پانی کی سپلائی بند کر دی۔

پانی کی سپلائی بند کئے جانے کے بعد مقامی باشندوں کو زبردست دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔لوگوں کو پینے کے پانی لانے کے لئے دور دراز کے علاقوں میں جانا پڑ رہا ہے۔میونسپل انتظامیہ نے علاقے میں پانی سپلائی کرنے والی گاڑیاں فراہم کی لیکن اس سے بھی لوگوں کی پریشانی کم نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:حج ہاؤس کے افتتاح کے بعد بھی حج تربیتی نشست نہیں ہوسکی

مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ پانی کی قلیت سے ان کی پرییشانیوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔انتظامیہ نے اس پریشانی کو دور کرنے کے لئے کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا۔گزشتہ چند دنوں سے مقامی باشندوں کو پانی کے لئے بڑی جدوجہد کرمنی پڑتی ہے۔مقامی باشندوں نے میونسپل انتظامیہ کے خلاف ناراضگہ کا اظہار کیا۔انہوں نے میونسپل انتظامیہ سے جلد سے جلد پانی کی قلت دور کرنے کا مطالبہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.