ETV Bharat / state

میرٹھ میں پسماندہ مسلم سماج کا جلسہ - Pasmanda Samaj

Pasmanda Samaj Sammelan میرٹھ میں پسماندہ مسلم سماج کے عنوان پر ایک منڈلی سیمنار کا انعقاد کیا گیا جس میں اقلیتی برادری کے درجنوں افراد نے شرکت کی۔سیمنار میں لوک سبھا انتخابات 2024 کو لے کر تبادلہ خیال کیا گیا۔

میرٹھ میں پسماندہ مسلم سماج کا جلسہ
میرٹھ میں پسماندہ مسلم سماج کا جلسہ
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 8, 2024, 5:39 PM IST

میرٹھ میں پسماندہ مسلم سماج کا جلسہ

میرٹھ:ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح اتر پردیش کے میرٹھ ضلع کے ساتھ ساتھ تمام اضلاع میں سیاسی گہماگہمی عروج پر پہنچ چکی ہے۔سیاسی پارٹیوں کے ساتھ ساتھ غیر سیاسی جماعتوں کی جانب سے جلسہ و جلوسوں کے اہتمام کا سلسلہ جا ری ہے۔ اسی درمیان میرٹھ میں پسماندہ مسلم سماج کے عنوان پر ایک منڈلی سیمنار کا انعقاد کیا گیا۔

پسماندہ مسلم سماج سماجوادی پارٹی کے قومی صدر انیس منصوری نے جلسے کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سولہ برسوں سے پسماندہ لوگوں کے حق میں اپنی آواز بلند کر رہے ہیں۔پسماندہ مسلم سماج کے لوگوں کی پریشانیوں کو دور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔لیکن ہمیں سیاسی جماعتوں کی جانب سے کوئی مدد نہیں ملی۔

انہوں نے کہاکہ سیاسی جماعتوں نے پسماندہ سماج کے لوگوں کا استحصال کیا ہے۔ان جماعتوں نے ہمیں صرف ووٹ بینک کے طور پر استعمال کیا ہے۔ہماری پریشانیوں کو دور کرنے کی کبھی کوئی کوشش نہیں کی گئی۔ سماجوادی پارٹی پسماندہ مسلم سماج کے لوگوں کی آواز بن کر ان کے حق کی لڑائی لڑتی رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پسماندہ مسلم سماج کے وفد نے اکھلیش یادو سے ملاقات کی

ان کا کہنا ہے کہ ایسے لوگوں سے دوری بنانے کی ضرورت ہے جو ہمیں ووٹ بینک کی طرح استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ہم لوک سبھا انتخابات 2024 ،ہإ ہم انڈیا اتحاد کے امیدواروں کی حمایت کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.