ETV Bharat / state

بیٹے کا قتل:ماں اور باپ نے ایک دوسرے پر قتل میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا - ماں اور باپ نے ایک دوسرے پر قتل

Mysterious Death Of Engineering Student نریندر پور میں انجینئرنگ کے ایک طالب علم کی پراسرار موت کے معاملے میں عجیب و غریب صورت حال پیدا ہوگئی ہے۔ماں کا دعویٰ ہے کہ باپ نے بیٹے کا قتل کیا ہے۔جب کہ باپ کا دعویٰ ہے کہ ماں نے بیٹے کا قتل کرایا ہے۔پولس کا ابتدائی طور پر یہ خیال ہے کہ نوجوان کی موت خاندانی تنازعہ کی وجہ سے ہوئی ہے۔

بیٹے کا قتل:ماں اور باپ نے ایک دوسرے پر قتل میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا

author img

By UNI (United News of India)

Published : Feb 5, 2024, 7:43 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ کے نریندر پور تھانہ کے تحت گڑیا کے فرت آباد علاقے میںپانی سے طالب علم کی لاش برآمد ہوئی۔ پولیس نے بتایا کہ نوجوان بروئی پور کے ایک پرائیویٹ انجینئرنگ کالج میں دوسرے سال کا طالب علم تھا۔ خاندانی ذرائع کے مطابق جمعرات کی رات سے نوجوان لاپتہ تھا۔پولیس اسٹیشن میں شکایت بھی درج کرائی گئی۔ اس کے بعد اتوار کو علاقے کے لوگوں نے طالب علم کی لاش کو پانی میں تیرتے ہوئے دیکھا۔نوجوان کے اہل خانہ کا الزام ہے کہ اس کا قتل کیا گیا ہے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق نوجوان کے والدین کے درمیان تنازع چل رہا تھا۔ خاندان کے بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ انجینئرنگ کے طالب علم کی موت اس کی وجہ سے ہوا ہے۔ نانی کا دعویٰ ہے کہ باپ سمن نے ان کے پوتے کا قتل کیا ہے۔ طالب علم کی والدہ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ نوجوان کے والد کے متعدد غیر ازدواجی تعلقات تھے۔ والد نے دعویٰ کیا کہ ماں نے اپنے بیٹے کو مار ڈالا ہے۔ دونوں فریقین نے ایک دوسرے کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔ اتفاق سے مقامی ذرائع کے مطابق طالب علم اپنے نانا ،نانی اور والدہ کے ساتھ رہتا تھا۔ والد ان کے ساتھ نہیں رہتے۔ نوجوان کا ایک بھائی بھی ہے۔ وہ میدھامک کر رہا ہے۔

پولیس اور مقامی ذرائع کے مطابق طالب علم کا گھر مہاماتلہ علاقہ میں ہے۔ فرت آباد میں اس کے چچا کا گھر ہے۔ چچا کے گھر کے ساتھ ایک کلب کو شادی کے گھر کے طور پر کرائے پر دیا گیا ہے۔ گزشتہ جمعرات کو وہاں شادی کی تقریب منعقد ہوئی تھی۔ طالب علم کو اس شادی میں مدعو کیا گیا تھا۔ اس موقع پر وہ اپنے چچا کے گھر آیا۔ رات کو وہ شادی والے گھر گیا اور کھانا کھانے بیٹھ گیا۔ لیکن کھانا کھاتے ہی اٹھ گیا۔اس کے بعد سے ہی لاپتہ ہے۔عینی شاہدین نے بتایا کہ طالب علم ٹوائلٹ جانے کا کہہ کر چلا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:چنڈی گڑھ میئر انتخابات کے خلاف کانگریس کا نوئیڈا میں احتجاج

طالب علم کے گھر والوں نے اس رات نریندر پور پولیس اسٹیشن میں گمشدگی کی ڈائری کرائی۔ لیکن کچھ مقامی باشندوں نے شکایت کی کہ پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ اس کے بعد جب پولس لاش لینے آئی تو مقامی لوگوں نے احتجاج کیا۔مقامی لوگوں کی پولیس سے جھڑپ بھی ہوئی۔ بعد میں بڑی فورسز نے حالات پر قابو پایا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.