ETV Bharat / state

بنگال میں رام نومی پرتشدد، مرشد آباد میں جلوس پربم اورپتھراؤ، 20 افراد زخمی - Violence against Ram Nomi in Bengal - VIOLENCE AGAINST RAM NOMI IN BENGAL

مغربی بنگال کے مرشد آباد ضلع میں رام نومی کے جلوس پرحملے میں تقریباً 20 زخمی ہوئے ہیں۔اس سے لوک سبھا انتخابات سے پہلے ریاست میں امن وامان خراب ہو سکتا ہے۔

بنگال میں رام نومی پرتشدد، مرشد آباد میں جلوس پربم اورپتھراؤ، 20 افراد زخمی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 18, 2024, 9:39 AM IST

کولکاتہ: مغربی بنگال کے مرشد آباد ضلع میں بدھ کو رام نومی پر تشدد پھیلانے کی کوشش کی گئی۔ معلومات کے مطابق مرشد آباد کے شکتی پور میں رام نومی کے جلوس پر بم اور پتھر پھینکے گئے۔ جس میں تقریباً 20 لوگ زخمی ہوئے۔ اس کے علاوہ مانکیہار علاقے میں بھی کئی دکانوں میں لوٹ مار کی خبر ہے۔ ان واقعات کی وجہ سے لوک سبھا انتخابات سے عین قبل بنگال میں امن و امان کی صورتحال بگڑ سکتی ہے۔

شکتی پور میں شدید زخمی خاتون کو مرشد آباد میڈیکل کالج اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ دیگر زخمیوں کو مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ زخمیوں میں دو بچے بھی شامل ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ مقامی لوگ رام نومی پر جلوس نکال رہے تھے، اس دوران جلوس کو نشانہ بناتے ہوئے بم پھینکے گئے۔ تاہم انتظامیہ کی جانب سے اس معاملے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔ تشدد اور لوٹ مار کے واقعات نے علاقے میں انتہائی کشیدگی کی صورتحال پیدا کر دی ہے۔ علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کی مہم ختم، 102 سیٹوں پر 19 اپریل کو ووٹنگ ہوگی - Lok Sabha Election 2024 Campaign

آپ کو بتا دیں کچھ دن پہلے بھی مرشد آباد کے کام نگر میں ایک مذہبی تقریب کے دوران حملہ ہوا تھا۔ اس واقعہ کے بعد الیکشن کمیشن نے مرشد آباد کے ڈی آئی جی کا تبادلہ کر دیا تھا۔ اس کے بعد وزیر اعلیٰ ممتا نے کمیشن کے فیصلے کی سخت مخالفت کی۔ شمالی بنگال میں ایک ریلی میں ممتا نے کہا تھا کہ اگر پولس افسران کو ہٹانے سے امن و امان کے مسائل پیدا ہوتے ہیں تو کمیشن کو ذمہ داری قبول کرنی ہوگی۔ اس کے علاوہ سی ایم ممتا نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ رام نومی پر تشدد پھیل سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.