ETV Bharat / state

اپوزیشن کی سیاسی پارٹیوں نے اسٹرانگ روم کی نگرانی کے لیے بنائے نگرانی کیمپ - Muzaffarnagar Strong Room - MUZAFFARNAGAR STRONG ROOM

Security of Muzaffarnagar Strong Room: اپریل کی 19 تاریخ کو پہلے مرحلہ کی ووٹنگ ہوئی تھی۔ ضلع مظفرنگر میں پہلے مرحلہ کی ووٹنگ میں گیارہ امیدواروں کی قسمت ای وی ایم میں قید ہوگئی ہے اور تمام ای وی ایم اسٹرانگ روم پر سخت حفاظتی پہرے میں رکھی گئی ہیں۔ لیکن امیدواروں کو حکومت پر بھروسہ نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ امیدواروں نے وہاں اپنے اپنے پہرے لگائے ہیں۔

Opposition parties set up vigilance camps to monitor the strong room

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 25, 2024, 5:49 PM IST

اپوزیشن کی سیاسی پارٹیوں نے اسٹرانگ روم کی نگرانی کے لیے بنائے نگرانی کیمپ

مظفر نگر: مظفر نگر ضلع میں پہلے مرحلہ کی ووٹنگ کے بعد 11 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ای وی ایم میں قید ہوکر نوین منڈی کے مقام پر اسٹرانگ روم پر سخت حفاظتی پہرے میں ہیں۔ لیکن سماج وادی پارٹی کے اتحاد کے امیدوار ہریندر ملک اور بی ایس پی کے امیدوار مظفر نگر سے دارا سنگھ اور بجنور سے چودھری وجیندر سنگھ نے ووٹوں کی منصفانہ گنتی ہونے تک اپنے اپنے کارکنوں اور عہدے داروں کی ایک ٹیم بنائی ہے۔ جو 24 گھنٹے ای وی ایم اسٹرانگ روم کی نگرانی کر رہی ہے۔ جب ای ٹی وی بھارت اردو کی ٹیم نے رات کے وقت مظفر نگر کے ککڑا روڈ نوین منڈی میں بنائے گئے اس اسٹرانگ روم کے آس پاس بنائے گئے اپوزیشن کی سیاسی جماعتوں کے نگرانی کیمپ میں موجود لوگوں سے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ ہم نے اسٹرانگ روم کی نگرانی کے لیے کیمپ بنا رکھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

مدھیہ پردیش میں پوسٹل بیلٹ باکس کھولنے کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کانگرس کا احتجاج
ایک طرف سماج وادی کا نگرانی کیمپ ہے تو دوسری جانب بی ایس پی کا نگرانی کیمپ ہے۔ ہم دن رات ای وی ایم کی نگرانی کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی کے معقول بندوبست کیے گئے ہیں۔ کیمرے لگے ہوئے ہیں۔ فورس بھی اندر اور باہر موجود ہے۔ لیکن ہمیں پھر بھی اندیشہ ہے کہ کوئی باہری آدمی آ کر اسٹرانگ روم میں رکھی مشینوں سے چھیڑ چھاڑ نہ کر دے۔

انہوں نے بتایا کہ کیونکہ ہمیں ضلع انتظامیہ پر پورا اعتماد ہے۔ لیکن حکومت پر نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہم نگرانی کیمپ لگا کر اسٹرانگ روم کی نگرانی کر رہے ہیں۔ دوپہر میں ڈیوٹی کسی اور کی ہوتی ہے تو رات میں کسی اور کی۔ اس طرح سے ہم 24 گھنٹے نگرانی کیمپ سے اسٹرانگ روم کی نگرانی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بڑے بزرگ کہتے ہیں اور ہم نے سنا بھی ہے کہ اپنے سامان کی خود حفاظت کریں۔ تو یہی وجہ ہے کہ ہم بھی اپنے سامان کی خود حفاظت میں لگے ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.