ETV Bharat / state

گیا: محرم زمرے کے لیے خواتین کو 15 مارچ تک حج فارم 2024 بھرنے کا موقع - Perform Haj 2024 By Women

Perform Haj 2024 By Women: حج 2024 کے لیے محرم زمرے میں خواتین کو آن لائن درخواست پُر کرنے کا موقع دیا گیا ہے۔ ریاستی حج کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ خواہش مند خواتین آن لائن حج فارم پُر کریں۔ یہ موقع ان خواتین کے لیے ہے جن کے محرم حج 2024 کے لیے 'حج فارم' پُر کر چکے ہیں اور ان کا کور نمبر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ تاہم کن ہی وجوہات کی بناء پر خواہشمند خواتین حج فارم پُر نہیں کرسکیں تھیں وہ اب فارم پُر کرسکتی ہیں۔

Opportunity for women to perform Haj form 2024 till 15 March for Mahram category

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 8, 2024, 3:47 PM IST

گیا: حج سفر 2024 کا ارادہ رکھنے والی خواتین کے لیے بڑی خوشخبری ہے۔ خواہشمند ویسی خواتین جنہوں نے اب تک حج فارم پُر نہیں کیا ہے۔ ان کے لیے 15 مارچ 2024 تک وقت دیا گیا ہے کہ وہ آن لائن فارم پُر کریں اور وہ بھی سفرِ حج 2024 پر روانہ ہوں۔ بہار ریاستی حج کمیٹی نے بھی اس کو لےکر اپنا بیان جاری کیا ہے۔ لیکن یہ خوشخبری ان خواتین کے لیے ہے جن کے محرم حج سفر 2024 کے لیے منتخب ہوچکے ہیں یعنی کہ انہوں نے فارم پُر کرنے کے ساتھ ان کا کور نمبر بھی جاری ہوچکا ہے۔ دراصل حج 2024 کے لیے ' محرم زمرے' کے لیے خواتین کو آن لائن درخواست پُر کرنے کا موقع دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے بہار ریاستی حج کمیٹی کے چیئرمین عبدالحق نے مطلع کیا ہے کہ حج کمیٹی آف انڈیا ممبئی کے سرکولر نمبر 13 مورخہ 5.03.2024 کے ذریعہ موصولہ اطلاع کے مطابق حج 2024 کے لیے محرم زمرے میں 500 سیٹ محفوظ رکھی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

اس زمرے میں ایسی خواتین آن لائن حج فارم پُر کرنے کی اہل ہوں گی۔ جن کا پاسپورٹ حج 2024 کے لیے حج فارم پُر کرنے کی آخری تاریخ تک یا کسی اور وجوہات کی بنا پر دستیاب نہیں ہو سکا تھا۔ ایسے زمرے کی خواتین جن کے محرم حج 2024 کے لیے حج فارم پُر کر چکے ہیں، جن کا کور نمبر جاری کر دیا گیا ہو اور ان کے کور کا گروپ پانچ افراد سے کم پر مشتمل ہو، جن کے پاسپورٹ کی مدت 31 جنوری 2025 تک ہو۔ ویسی خواتین اس زمرے کے لیے اہل ہوں گی اور وہی فارم بھریں گی۔ محرم زمرے میں فارم بھرنے کی خواہشمند خواتین حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ پر جا کر آن لائن حج درخواست مقررہ آخری تاریخ سے پہلے پُر کردیں۔ آخری تاریخ 15 مارچ 2024 متعین کی گئی ہے۔ اس متعینہ تاریخ 15 مارچ 2024 سے پہلے حج فارم پُر کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

ریاستی حج کمیٹی کے چیئرمین الحاج عبد الحق نے بتایا کہ محرم زمرے میں موصول 500 سے زائد درخواست دہندگان کا انتخاب حج کمیٹی آف انڈیا ممبئی کے ذریعہ کمپیوٹرائز قرعہ اندازی سے کیا جائے گا۔ قرعہ اندازی میں نام آنے کے بعد آن لائن کی ہوئی حج درخواست کی ہارڈ کاپی تمام مطلوبہ دستاویز اور تحریری ثبوت کے ساتھ بہار ریاستی حج کمیٹی کے دفتر میں دفتری اوقات میں جمع کرنا لازمی ہوگا۔ انہوں نے ایسی تمام خواتین سے گزارش کی ہے کہ وہ 15 تاریخ تک کا انتظار نہیں کریں بلکہ پہلے ہی فارم پُر کرلیں۔ واضح ہو کہ اس بار 2024 کے لیے بہار سے کل 3822 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ ان میں 12 سو کے قریب عازمین نے اپنا امبارکیشن پوائنٹ گیا ایئرپورٹ کو منتخب کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.