نئی دہلی: کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے 10 جون کو مودی 3.0 پر وزیر اعظم نریندر مودی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ یہ مودی 3.0 نہیں ہے یہ این ڈی اے 3.0 ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ این ڈی اے 3.0 ہے، کسی کو چندرابابو نائیڈو اور نتیش کمار سے پوچھنا چاہیے کہ کیا وہ اس مودی کو 3.0 کہیں گے یا این ڈی اے 3.0؟۔
اے این آئی سے بات کرتے ہوئے کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے کہا ہے کہ "سب سے پہلے یہ مودی 3.0 نہیں ہے، یہ این ڈی اے 3.0 ہے۔ اگر آپ مودی کو 3.0 کہہ رہے ہیں تو آپ کو چندرابابو نائیڈو اور نتیش کمار سے بھی پوچھنا چاہیے کہ کیا وہ اس مودی کو 3.0 کہیں گے یا این ڈی اے 3.0، اور اب وزیراعظم مودی بھی ایسا ہی کرنے پر مجبور ہیں۔
نہرو، گاندھی خاندان یا کانگریس پارٹی کو برا بھلا کرنے والے بی جے پی لیڈرز کو عوام نے ایگزٹ گیٹ دکھایا ہے۔ انوراگ ٹھاکر جو سب سے زیادہ ہندو مسلم کی بات کرتے تھے، انہیں صرف ایگزٹ گیٹ دکھایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ لوک سبھا انتخابات 2024 میں بی جے پی کے کئی بڑے بڑے لیڈرز کو زبردست شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ یہاں تک رام مندر والے شہر ایودھیا میں بھی بی جے پی لیڈر کو زبردست ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔
بی جے پی زیرقیادت قومی جمہوری اتحاد ( این ڈی اے ) نے لوک سبھا انتخابات میں مسلسل تیسری بار کامیابی حاصل کی ہے۔ این ڈی اے نے لوک سبھا انتخابات میں 293 سیٹیں جیتی ہیں اور بی جے پی کو 240 سیٹیں ملی ہیں۔