ETV Bharat / state

بنگلورو نندنی دودھ کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر اضافہ - Milk Price Hike In Karnataka

کرناٹک دودھ فیڈریشن نے نندنی دودھ کی قیمتوں میں دو روپے فی لیٹر اضافہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ دودھ کی قیمتوں میں اضافے پر اپوزیشن جماعتوں نے کانگریس کی قیادت والی ریاستی حکومت کو گھیرنے کی کوشش تیز کردی ہے۔

بنگلورو نندنی دودھ کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر اضافہ
بنگلورو نندنی دودھ کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر اضافہ (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 29, 2024, 2:26 PM IST

بنگلورو:ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح کرناٹک میں بھی عام لوگ ضروری اشیا کی بڑھتی ہوئی قیمت سے پریشان ہیں ۔اسی درمیان کرناٹک میں نندنی دودھ کی قیمت میں فی لیٹر دو روپے اضافہ کرنے کا اعلان کردیا گیا ۔

بنگلورو نندنی دودھ کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر اضافہ (etv bharat)

حکومت نے نندنی دودھ کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا ہے۔ معیاری آدھے لیٹر کے پیکٹ کی قیمت میں 22 روپے سے 24 روپے تک اضافہ ہوا ہے۔ کرناٹک ملک فیڈریشن (کے ایم ایف) نے ہر ایک لیٹر و آدھے لیٹر کی پیکیٹس میں 100 ملی لیٹر و 50 ملی لیٹر کا اضافہ کیا ہے۔

غور طلب ہے کہ بی جے پی کی حکومت میں ریاست کرناٹک میں مہنگائی عروج پر تھی۔ اقتدار سنبھالنے کے بعد کانگریس کے سامنے مہنگائی پر قابو پانے کا چیلنج ہے۔اسی درمیان اپوزیشن اپوزیشن کا کہنا ہے کہ کانگریس حکومت کی طرف سے تیل، دودھ و ضروری اشیاء کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ اس کی گارنٹی اسکیموں کو سیر کرانے کے لئے ہے۔

وزیراعلیٰ سدارامیا نے کرناٹک دودھ فیڈریشن (کے ایم ایف) کے فیصلے کا دفاع کیا۔ سدارامیا کے مطابق یہ قیمتوں میں اضافہ دودھ کی بڑھتی ہوئی پیداوار کو سنبھالنے اور ڈیری کسانوں کے لیے مناسب معاوضہ کو یقینی بنانے کے لیے ضروری تھی۔

یہ بھی پڑھیں: امول دودھ کی قیمت میں تین روپے فی لیٹر اضافہ

کانگریس حکومت کی نام نہاد پانچ گارنٹی اسکیمیں گروہا لکشمی، گروہا جیوتی، شکتی، انا بھاگیہ اور یووا ندھی ہیں، جن کے لیے سدارامیا نے فلاحی پروگرام کہا ہے اور اس کے لیے بھاری فنڈنگ ​​کی ضرورت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.