ETV Bharat / state

نندا دیوی ٹرین چلتے چلتے دو حصوں میں ٹوٹ گئی، مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا - major Train Accident Averted - MAJOR TRAIN ACCIDENT AVERTED

دہرادون اور کوٹہ کے درمیان چلنے والی نندا دیوی ایکسپریس، پیر کو اچانک دو حصوں میں ٹوٹ گئی جس کی وجہ سے مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ یہ حادثہ کوٹہ ریلوے ڈویژن کے بھرت پور سے سیور اسٹیشن کے درمیان پیش آیا۔

نندا دیوی ٹرین حادثہ
نندا دیوی ٹرین حادثہ (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 13, 2024, 10:47 AM IST

کوٹہ (راجستھان): دہرادون اور کوٹہ کے درمیان چلنے والی نندا دیوی ایکسپریس ٹرین کے دو حصوں میں بٹ جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہ حادثہ راجستھان کے کوٹہ ریلوے ڈویژن کے بھرت پور سے سیور اسٹیشن کے درمیان پیش آیا ہے حالانکہ اس میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔

ہوا یوں کہ نندا دیوی ایکسپریس تیز رفتاری سے جا رہی تھی کہ اچانک دو حصوں میں تقسیم ہوگئی۔ ٹرین میں موجود مسافروں کو بھی کچھ سمجھ میں نہیں آیا اور ان میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ تاہم جب مسافروں نے جا کر دیکھا تو ٹرین کا دوسرا حصہ جس میں وہ موجود تھے وہ ریل سے ہٹ چکا تھا۔ انہوں نے ریل انتظامیہ کو اس کی خبردی، اور ریلوے ملازمین فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے، جس کے بعد ٹرین کو دوبارہ جوڑا گیا اور پھر ٹرین کو کوٹا روانہ کر دیا گیا۔

ٹرین میں سفر کرنے والے مسافروں کا کہنا تھا کہ اچانک جھٹکا لگنے سے ٹرین رک گئی تھی۔ یہ حادثہ صبح تقریباً 7:10 بجے پیش آیا۔ ایسے میں زیادہ تر مسافر سو رہے تھے لیکن جھٹکے کی وجہ سے انکی آنکھ کھل گئی۔ ٹرین کچھ دور چلنے کے بعد رک گئی تھی۔ اس کے بعد جب مسافروں نے باہر جا کر دیکھا تو معلوم ہوا کہ انجن اور کچھ بوگیاں پیچھے کی کچھ بوگیوں کو چھوڑ کر آگے چلی گئی ہے۔ بعد میں ان کو دوبارہ جوڑ کر روانہ کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.