مظفر نگر: مظفر نگر کی ضلع انتظامیہ اور پولیس آج الوداع جمعہ کی نماز کو لے کر الرٹ نظر آئی۔ ایس ایس پی مظفر نگر ابھیشیک سنگھ بھاری پولیس فورس کے ساتھ ضلع کے تمام حساس علاقوں میں گشت کرتے دکھائی دیے۔ غور طلب ہو کہ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر مظفر نگر شہر کی تمام مساجد کے باہر پولیس، پی اے سی اور فوجی دستوں کو تعینات کیا گیا تھا۔ نمازیوں کو مذہبی مقام کے باہر نماز ادا کرنے سے منع کیا گیا تھا۔
مظفر نگر کے ایس ایس پی ابھیشیک سنگھ نے بات کرتے ہوئے کہا کہ جمعہ کی نماز پرامن طریقے سے ادا کی گئی۔ وہیں اس حوالے سے فکر شاہ چوک پہنچے ایس ایس پی ابھیشیک سنگھ نے علاقے کے ذمہ داروں سے بات چیت کرتے ہوئے تعاون کی اپیل کی۔
ایس ایس سی ابھیشیک سنگھ نے مزید کہا کہ ضلع میں 1200 مقامات پر الوداع جمعہ کی نماز پرامن طریقے سے ادا کی گئی۔ ضلع میں تقریباً 1200 مساجد ہیں جہاں آج جمعتہ الوداع کی نماز ادا کی گئی ہے۔ سڑک پر کسی قسم کی مذہبی تقریب کا انعقاد نہیں کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:
- الوداع ماہ رمضان الوداع کی صدائیں: درگاہ حضرت بل میں لوگوں کی کثیر تعداد نے نماز جمعہ ادا کی
- مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں آج منایا جا رہا ہے عالمی یوم قدس
انہوں نے مزید کہا کہ جہاں جہاں مخلوط آبادی ہے وہاں ڈرون کے ذریعے نگرانی بھی کی گئی۔ ہمارے پاس بی ایس ایف، سی آر پی ایف اور آئی ٹی بی پی کی بہت سی کمپنیاں ہیں۔ جو کہ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ضلع کے ہر کونے کونے میں تعینات کیے گیے تھے۔