ETV Bharat / state

مسلم نوجوان سماج کے تئیں اپنے ذمہ داریاں ادا کریں: جماعت اسلامی بیدر

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 7, 2024, 4:01 PM IST

Jamaat e Islami Bidar: بسواکلیان میں جماعت اسلامی بیدر کے زیر اہتمام نوجوانوں کے لیے خصوصی کانفرنس کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ اس سلسلہ میں ناظم جماعت اسلامی ہند ضلع بیدر نے کہا کہ ایسے حالات میں مسلم نوجوانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ سماج کے تئیں اپنے ذمہ داریاں ادا کرنے کے لیے میدان عمل میں آئیں۔

Youth are the ray of hope for the nation: Jamaat e Islami Bidar
Youth are the ray of hope for the nation: Jamaat e Islami Bidar
مسلم نوجوان سماج کے تئیں اپنے ذمہ داریاں ادا کریں: جماعت اسلامی بیدر

بیدر: موجودہ حالات نے نوجوانوں کو مغربی فکر کے بھنور میں گھیرا ہے۔ اسے خدا بیزار، خود بیزار اور انسانیت بیزار طرز عمل میں گرفتار کیا ہے، ایک جانب اسے مقصد زندگی سے ناآشنا الٰہی ہدایت سے غافل اور صالح کرداروں کے رول ماڈل سے بے خبر کر دیا گیا ہے۔ تو دوسری جانب نوجوانوں میں مایوسی ڈپریشن تشدد ذمہ داریوں سے فرار اور اعتدال و توازن سے محروم مسائل پیدا کیے گئے ہیں۔ اور امت کا یہ انمول سرمایہ اپنے اسلاف کی قربانیوں سے غافل ہوتا جا رہا ہے، نوجوان بلند عزائم کے مالک ہوتے ہیں۔ جہد مسلسل اور جفاکشی کا امتیاز ہوتا ہے، بے پناہ صلاحیتیں ان میں موجود ہوتی ہیں، بلند پرواز ان کا اصل ہدف ہوتا ہے۔ سماج کی تشکیل نو کے لیے جدوجہد کرنے کا عزم و ولولہ ہوتا ہے۔ یہ نوجوان ہی ہر قوم ملک و ملت اور تحریکوں کے لیے امید کی کرن ہوتے ہیں۔ جب کہ ہمارا ملک بھی آئے دن نفرت، عداوت ظلم و بے روزگاری سے آگے بڑھ کر ذہنی تشدد، زبانی تشدد اور جسمانی تشدد کا شکار ہوتا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:

اورنگ آباد میں دو روزہ نوجوان اردو قلمکار کانفرنس

ان حالات میں مسلم نوجوانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ سماج کے تئیں اپنے ذمہ داریوں کو ادا کرنے کے لیے میدان عمل میں آئیں اور ایک بہتر سماج کی تشکیل کے لیے عملی مظاہرہ کریں۔ ان خیالات کا اظہار اقبال غازی (ناظم ضلع جماعت اسلامی ہند بیدر نے پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کانفرنس کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے اغراض و مقاصد پیش کیے۔
1۔ نوجوانوں کو حقیقی مقصد زندگی کی طرف گامزن کرنا۔
2۔ نوجوان کی قوت و صلاحیتوں کو مثبت و تعمیری کاز کے لیے لگانا۔
3۔ نوجوانوں کو فحاشی و عریانیت کے نقصانات سے واقف کرانا۔
4۔ سماج کی تشکیل نو کے لیے صالح نوجوانوں کو تیار کرنا۔
5۔ بیروزگار نوجوانوں کو روزگار کے لیے بہتر مواقع فراہم کرنا، نیز کونسلنگ کے ذریعہ ان کی رہنمائی کرنا، انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کا مرکزی موضوع "(Youth For Better Society) بہتر سماج کے لیے نوجوان" رہے گا یہ پروگرام 11 فروری 2024 کو صبح 11 بجے بمقام ایم ایم بیگ فنکشن ہال بسواکلیان میں منعقد ہوگا۔ ضلع بیدر کے سینکڑوں نوجوانوں سے اس میں شرکت کی گزارش کی گئی ہے۔ اس پروگرام کو ڈاکٹر طٰہ متین (سیکریٹر ی جماعت اسلامی ہند کرناٹک بنگلور) برادر لبید شافی (صدر سولیڈریٹی یوتھ موومنٹ کرناٹک بنگلور) برادر حمزہ معظم علی کلبرگی کے علاوہ دیگر معززین خطاب کریں گے۔ اس پریس کانفرنس میں برادر شعیب اور برادر ضیاء الدین قریشی بگدل نے شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.