ETV Bharat / state

گلبرگہ میں حج ہاوٴس تعمیر کرنے کا مطالبہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 1, 2024, 11:59 AM IST

Demand Of Haj House in Gulbarga آل انڈیا ملی کونسل کے قومی پولیٹکل سیکرٹری صدر ڈاکٹر اصغر چلبل نے اپنی ٹیم اور ملی، تعلیمی، سماجی تنظیموں کے ذمہ داران کے ساتھ ریاستی وزیر برائے بلدیہ امور و حج رحیم خان سے بیدر میں ملاقات کی اور گلبرگہ میں جلد سے جلد حج ہاوس کی تعمیر کا مطالبہ کیا۔

گلبرگہ میں حج ہاوٴس کی تعمیر کرنے کا مطالبہ
گلبرگہ میں حج ہاوٴس کی تعمیر کرنے کا مطالبہ

گلبرگہ میں حج ہاوٴس تعمیر کرنے کا مطالبہ

بیدر: آل انڈیا ملی کونسل کے قومی پولیٹکل سیکرٹری ڈاکٹر اصغر چلبل نے ریاستی وزیر رحیم خان کے ساتھ ہوئی بات چیت کے بارے میں کہا کہ گزشتہ کئی برسوں سے گلبرگہ ضلع میں حج ہاؤس کی تعمیر کا مطالبہ کیا جا رہا ہے جب کہ ضلع گلبرگہ میں حج ہاؤس بنانے کے لیے جگہ مختص کی گئی ہے لیکن تعمیری کام ابھی تک شروع نہیں ہوا ہے۔

انہوں نے ریاستی وزیر برائے بلدیہ امور و حج رحیم خان سے مطالبہ کیا کہ اس بار حج ہاؤس گلبرگہ کے لیے ریاستی بجٹ میں خصوصی فنڈ جاری کریں تاکہ ضلع گلبرگہ میں حج ہاوٴس کی تعمیری کام شروع کیا جا سکے۔ مولانا ابوالکلام ازاد انگلش میڈیم پرائمری اسکول اور مولانا ازاد انگلش میڈیم کالج شروع کرنے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: یادگر میں سروا دھرم سمیلن کا انعقاد

ریاستی وزیر رحیم خان نے یادداشت قبول کرتے ہوئے کہاکہ آنے والے بجٹ سیشن میں اقلیتوں کے مختلف مطالبات کو دیکھتے ہوئے اقلیتی امور کے وزیر ضمیر احمد خان و دیگر اراکین اسمبلی سے اس سلسلے میں بات چیت کریں گے ۔اقلیتیوں کی ترقی کے لیے مختص فنڈ میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگلے بجٹ میں اقلیتی طبقوں کے تمام مطالبات کو تقسلیم کرلئے جائیں گے۔ریاستی حکومت اقلیتی طبقے کی ترقی کے لئے پرعزم ہے اور اس کو لے کر سنجیدہ بھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.