ETV Bharat / state

’مسلم محلہ سے ڈر لگتا ہے‘، بی جے پی رہنما کا متنازعہ بیان - BJP leaders controversial statement - BJP LEADERS CONTROVERSIAL STATEMENT

گیا میں بی جے پی رہنما نے مسلم محلوں پر متنازعہ بیان دیا ہے۔ بی جے پی رہنما نے کہا کہ گیا کے کریم گنج میں روہنگیا مسلمان ہیں اور ان سے اہل گیا کو خطرہ ہے۔ انہیں کریم گنج کے باشندوں سے ڈر لگتا ہے کہ کہیں فتوی جاری نہیں ہو جائے اور اس کے بعد ان کا قتل نہ ہو جائے۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 1, 2024, 1:33 PM IST

Updated : Aug 6, 2024, 8:52 AM IST

گیا : گیا میں بی جے پی کے ایک رہنماء نے مسلمانوں کے تعلق سے متنازع بیان دیا ہے، شہر گیا میں واقع ایک مسلم اکثریتی محلہ ' کریم گنج ' کو بی جے پی رہنماء نے روہنگیا مسلمانوں کی آماجگاہ قرار دینے کے ساتھ کہا کہ انہیں کریم گنج سے ڈر لگتا ہے کہ کہیں چھ انچ چھوٹا ' قتل ' نہیں کردیا جائے۔ وہ کریم گنج سے متصل علاقے میں رہتے ہیں، ڈر لگتا ہے کہ فتویٰ جاری نہیں ہوجائے اور اسکے بعد انکا قتل نا ہوجائے۔ دراصل بی جے پی رہنماء ایڈوکیٹ مکیش سنگھ نگر میونسپل کارپوریشن کے ڈپٹی میئر چنتا دیوی کے ایک بیان پر پریس کانفرنس کر رہے تھے۔

ڈپٹی میئر چنتا دیوی نے بی جے پی کے گیا رکن اسمبلی و ریاستی وزیر ڈاکٹر پریم کمار کے ایک بیان کہ کارپوریشن میں بد قسمتی سے خراب لوگ جیت آکر آگئے ہیں، اس بیان کے جواب میں انہوں نے کہا تھا کہ جہاں ملیں گے نگر ایم ایل اے کو لہرا دیں گے ' نذر آتش ' کردیں گے۔ اس بیان کی مخالفت میں آج بی جے پی رہنماؤں نے پریس کانفرنس کیا تھا اور اس پریس کانفرنس میں نگر نگم کے کاونسلروں کی لڑائی کو مسلمانوں سے جوڑ دیا گیا، ایک مسلم محلے کے باشندوں کو روہنگیا مسلمان قرار دیا گیا اور اُنہیں تشدد کرنے والا بتایا گیا۔

دراصل بی جے پی رہنما کریم گنج پر اسلیے حملہ آور ہیں کیونکہ اس مسلم وارڈ 26 نیو کریم گنج سے سابق ڈپٹی میئر موہن شریواستو اس بار ضمنی انتخاب میں جیتے ہیں۔ اُنہیں اپنے روایتی وارڈ 11 سے شکست ہونے کے بعد وارڈ 26 کے کاؤنسلر ابرار احمد عرف بھولا میاں نے استعفیٰ پیش کر ضمنی انتخاب میں موہن شریواستو کو امیدوار بنا کر جیت سے ہمکنار کرایا تھا، ابرار احمد عرف بھولا میاں کی شبیہہ بھی ایک دبنگ شخص کے طور پر رہی ہے۔ بھولا میاں کا مسلم وارڈ 25 اور 26 پر اچھی پکڑ ہے اور یہاں ان وارڈوں سے کئی بار وہ بلا مقابلہ جیت درج کر چکے ہیں، اس بار بھی اُنہوں نے وارڈ 26 سے بلا مقابلہ جیت درج کیا تھا جبکہ وارڈ 25 سے انکی اہلیہ وارڈ کاؤنسلر ہیں۔

ابرار احمد نے اپنے وارڈ میں استعفی دے کر موہن شریواستو کو کاؤنسلر بنوایا تھا، لیکن اب بی جے کے رہنماؤں کی جانب سے میونسپل کارپوریشن کے عوامی نمائندوں اور وزیر کے درمیان کی لڑائی کو فرقہ وارانہ رخ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ حالانکہ جب بی جے پی رہنما مکیش سنگھ سے سوال کیا گیا کہ آخر وہ سابق ڈپٹی میئر اور وزیر کی لڑائی کو مسلمانوں سے کیوں جوڑ رہے ہیں تو انہوں نے کہا کہ اس وارڈ ' نیو کریم گنج ' میں ایک شخص جس کی شبیہ بدمعاش کی ہے وہ مسلسل کئی بار سے بلا مقابلہ جیت رہا ہے اور اسنے اپنی سیٹ کسی ایسے شخص کے لیےچھوڑی ہے جسکی شبیہہ بھی داغدار اور مجرمانہ ہے۔ ان سے سوال کیا گیا کہ اخر جس کریم گنج پر وہ روہنگیا ہونے کا الزام لگا رہے ہیں اسی جگہ سے کئی نوجوان آئی پی ایس اور آئی اے ایس بنے ہیں اور وہ ملک کی خدمت کررہے ہیں تو انہوں نے کہا کہ ان کے لیے بھی یہ باعث سے تشویش ہے۔

بلکہ ہم اس ایس پی سے مانگ کرتے ہیں کہ کریم گنج کی جانچ ہو اور جن کی کوئی شناخت نہیں ہے ان کی جانچ کریں کہ کہیں وہ روہنگیا کے تو نہیں ہیں؟ اس پر کاروائی ہونی چاہئے کیونکہ پوری دنیا کے لیے خطرہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس ریاست میں بی جے پی کی قیادت والی حکومت ہے وہاں روہنگیا کی پہچان کر کاروائی کی جا رہی ہےConclusion:وہیں اس دوران اُنہوں نے میئر گنیش پاسوان، ڈپٹی میئر چنتا دیوی اور سابق ڈپٹی میئر و اسٹینڈنگ کمیٹی میونسپل کارپوریشن کے رکن موہن شریواستو کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا اور وزیر ڈاکٹر پریم کمار کے خلاف بیان دینے پر سبھی وارڈ کونسلر جو اس میٹنگ میں موجود تھے ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے

Last Updated : Aug 6, 2024, 8:52 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.