ممبئی : ایم سی او سے یعنی مہاراشٹر کنٹرول آف آرگنائزڈ کرائم ایکٹ کے تحت عربی سمندر میں ڈیزل کی غیر قانونی اسمگلنگ کے معاملے میں گرفتار اور ضمانت پر رہا ہونے والے آئل مافیا راجکشور داس عرف راجو پنڈت کی مشکلوں میں اضافہ ہوتے نظر آرہا ہے کیونکہ ممبئی پولیس نے اُسکی ضمانت کے خلاف ایم سی او سی کی خصوصی عدالت میں یہ اپلیکیشن دیا ہے کہ راجو پنڈت کی ضمانت ارضی خارج کی جائے۔۔پولیس نے اسکے پیچھے جو وجوہات بیان کی ہیں وہ بہت ہی اہم ہے۔
در اصل ایم سی او سی کورٹ نے آئل مافیا راجکشور داس عرف راجو پنڈت کو ضمانت جن شرطوں پر ضمانت دی تھی۔ اس میں سے سب سے اہم یہ ہے کہ پنڈت اس ضمانت پر رہا ہونے کے بعد آئل کی غیر قانونی اسمگلنگ اور بحریہ عرب سے دور رہیگا لیکن ایسا نہیں ہوا۔ ممبئی پولیس کے ایک سینیئر افسر نے یہ جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ پنڈت کی ایم سی او سی کورٹ سے ضمانت کے بعد اسنے ڈیزل اسمگلنگ کے اس گورکھ دھندے میں پھر سے اپنے قدم جمائے۔۔اور ایک کے بعد ایک اس پر دو ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔۔جو کی ایم سی او سی کورٹ کو ہدایتوں کی سیدھے سیدھے خلاف ورزی ہے۔ اسلئے ہم نے کورٹ کو یہ خط لکھتے ہوئے آگاہ کیا ہے کہ اُسکی ضمانت کی ارضی خارج کی جائے اور اسے جیل بھیجا جائے۔
ممبئی پولیس کے سبگدوش اے سی پی راجیندر تریویدی کہتے ہیں کہ یہ گورکھ دھندہ طویل عرصے سے سمندر میں انجام دیا جارہا ہے۔۔انکے خلاف کارروائیاں بھی ہوتی ہیں لیکن سختیوں کے بعد پھر سے یہ کاروبار رواں دواں رہتا ہے۔ آپکو بتا دیں آئل مافیا راجکشور داس عرف راجو پنڈت کے خلاف موکا کے تحت ہونے والی کارروائی میں یہ پتہ چلا تھا کہ پنڈت نے بحریہ عرب میں اپنے کارکنان کے ساتھ تیل چوری کی بڑی گینگ سرگرم اور رکھی ہے۔۔جسکے بعد اُسکے خلاف ایف آئی آر درج کر کے اسے سلاخوں کے پیچھے بھیجا گیا بعد میں اس اور موکا کے تحت کارروائی کی گئی ہے۔ ضمانت پر رہا ہونے کے بعد پنڈت پھر سے سرگرم ہوا۔ جسکی وجہ سے ممبئی پولیس کو اُسکی ضمانت خارج کرنے کے لیے موکا خوشی عدالت کا رخ کرنا پڑا۔ ممبئی پولیس کے سینیئر افسر کی مانیں تو پنڈت جلد ہی سلاخوں کے پیچھے ہوگا۔