ETV Bharat / state

رمضان میں ممبئی کے فالودے کی اورنگ آباد میں زبردست مانگ - Mumbai Falooda Demand Increases - MUMBAI FALOODA DEMAND INCREASES

RAMADAN 2024: ماہ رمضان میں ممبئی کے فالو دے کی ضلع اورنگ آباد میں زبردست مانگ ہے۔ افطار کے دوران اور اس کے بعد روزہ داروں کی یہ پہلی پسند ہے۔

رمضان میں ممبئی کے فالودے کی اورنگ آباد میں زبردست مانگ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 27, 2024, 8:30 PM IST

رمضان میں ممبئی کے فالودے کی اورنگ آباد میں زبردست مانگ

اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں ماہ رمضان المبارک میں ممبئی کے فالودہ کی بڑے پیمانے پر مانگ ہے۔ اس کے مدنظر شہر کے مختلف علاقوں میں فالودے کی دکانیں بھی لگائی گئی ہیں۔ اورنگ آباد شہر کے بڈی لین علاقے کو یوں تو چٹوری گلی بھی کہا جاتا ہے کیونکہ اس بازار میں آپ کو ہر دوسرے قدم پر ہوٹلز مل جائیں گے لیکن رمضان کے مہینے میں یہاں فالودے کی دھوم رہتی ہے۔ تقریباً دو دہائی پہلے انور بھائی نام کے ایک دکاندار نے اورنگ آباد میں فالودہ متعارف کروایا تھا۔ آج بڈی لین میں تقریباً ایک درجن سے زائد فالودے کے اسٹالس مل جائیں گے۔ اورنگ آباد میں فالودے کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ممبئی کے تاجر اورنگ آباد میں آباد ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ماہ رمضان المبارک کے دوران دوسری ریاستوں کے باورچیوں کی ممبئی میں زبردست مانگ - Ramadan 2024

فالودہ نوڈلس کے ساتھ تیارکیا جانے والا میٹھا ہے۔ اس کی ابتدا ایران کی ڈش ’فلوڈہ ‘سے ہوئی۔ لیکن اورنگ آباد میں یہ ممبئی کے راستے پہنچا۔ فالودہ کیسے بنایا جاتا ہے۔ فالودہ بنانے کے لیے کون کون سے لوازمات استعمال کیے جاتے ہیں۔ فالودے کی تاثیر کیا ہوتی ہے۔ روزہ دار تو اسے شوق سے پیتے ہی ہیں۔ برادران وطن بھی دور دراز علاقوں سے فالودہ پینے کے لیے بڈی لین کا رخ کرتے ہیں۔ رمضان کے مہینے میں بڑی تعداد میں برادران وطن بھی بڈی لائن کا رخ کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.