ETV Bharat / state

کرائم برانچ کے ہاتھوں داؤد کے قریبی عمران کالیا گرفتار - Mumbai Crime Branch

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 5, 2024, 2:36 PM IST

ممبئی کرائم برانچ کی یونٹ اینٹی اکسٹارشن سیل نے داؤد ابراہیم کے قریبی عمران خان عرف عمران کالیا کو گرفتار کرلیا۔ کرائم برانچ کی پوچھ گچھ جاری ہے۔ اس معاملے میں مزید معلومات منظر عام پر آسکتی ہیں۔

کرائم برانچ کے ہاتھوں داؤد کے قریبی عمران کالیا گرفتار
کرائم برانچ کے ہاتھوں داؤد کے قریبی عمران کالیا گرفتار (etv bharat)

ممبئی: ریاست مہاراشٹر کے ممبئی کرائم برانچ کی یونٹ اینٹی اکسٹارشن سیل نے داؤد ابراہیم کے قریبی عمران خان عرف عمران کالیا کو گرفتار کرلیا۔اینٹی اکسٹارشن سیل کے مطابق ملزم عمران خان نے میرا روڈ کی ایک خاتون کو گولڈ کا بزنس کا جھانسہ دیکر اس سے 30 لاکھ سے زائد رقم لے لی ۔متاثرہ خاتون نے جب پیسوں کا مطالبہ کیا تو ملزم عمران خان نے داؤد ابراہیم کی کے نام کی دھمکی ڈی اور متاثرہ خاتون کے کچھ تصویریں وائرل کرنے کی دھمکی دی۔

متاثرہ خاتون نے گولڈ بزنس کرنے کے لیے اپنے گھر کو فروخت کر کے یہ رقم ملزم کو سے تھی۔رقم واپس نہ ملنے اور ملزم کی جانب سے مسلسل دھمکی ملنے کے بعد اُنہوں نے کرائم برانچ کا رخ کیا۔اس کے بعد ملزم کو گرفتار کر کے کورٹ میں پیش کیا گیا کورٹ نے 8 جون تک پولیس تحویل میں بھیج دیا۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کی گاڑی پر اے کے 47 سے حملہ کرنے کا منصوبہ ناکام

ممبئی پولیس ترجمان نے بتایا کہ عمران خان عرف عمران کالیا سے ہم اس بارے میں تفتیش کر رہے ہیں اور جس نے عمران کالیا سے متاثرہ کو ملایا تھا ہم اُس کی بھی تفتیش کے رہے ہیں ۔ملزم کے خلاف اس سے قبل 6 معاملے درج ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.