ETV Bharat / state

حسین آباد ٹرسٹ میں جاری بدعنوانیوں کے خلاف شروع ہوگی تحریک: مولانا کلب جوادنقوی - Maulana Kalbe Jawad Naqavi - MAULANA KALBE JAWAD NAQAVI

Movement will started against corruption in Hussainabad Trust مولانا سید کلب جواد نقوی نے کہاکہ جب انجمنوں نے سرکار اور انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بڑے اما م باڑہ میں تالا بندی کی تھی،اس وقت ہائی کورٹ کے حکم کے بعد اس تالے کو کھولنا پڑاتھا لیکن ایک بارپھر ہمیں اسی طرح کے احتجاج پرمجبورکیاجارہاہے-

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 22, 2024, 8:42 PM IST

لکھنؤ: مجلس علمائے ہند کے جنرل سکریٹری مولانا سید کلب جواد نقوی نے آج نماز جمعہ کے بعد حسین آباد ٹرسٹ میں جاری بدعنوانیوں اور بڑے امام باڑے کے تقدس کی پامالی پرسخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ٹرسٹ انتظامیہ کے خلاف احتجاج کا انتباہ دیا۔ مولانانے کہاکہ ۱۷ رمضان کو درگاہ حضرت عباس رستم نگر میں انجمنوں کی میٹنگ منعقدہوگی، جس کے بعد یہ فیصلہ کیا جائے گاکہ آئندہ کیا موقف اختیارکیاجائے۔

مولانا نے کہاکہ جب انجمنوں نے سرکار اور انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بڑے اما م باڑہ میں تالا بندی کی تھی،اس وقت ہائی کورٹ کے حکم کے بعد اس تالے کو کھولنا پڑاتھا لیکن ایک بارپھر ہمیں اسی طرح کے احتجاج پرمجبورکیاجارہاہے ۔جس وقت امام باڑے پر تالابندی کی گئی تھی ،اس وقت کے اے.ڈی.ایم. او.پی.پاٹھک نے بیان دیاتھاکہ تالابندی کی وجہ سے ٹرسٹ کو روزآنہ پانچ لاکھ روپیہ کا نقصان ہورہاہے ،ان کے بیان سے اندازہ لگایاجاسکتاہے کہ صرف بڑے امام باڑے کی آمدنی کتنی ہے ۔اس سے حسین آباد ٹرسٹ کی آمدنی کا اندازہ بھی لگایا جاسکتا ہے جو سالانہ کرڑوں میں ہے۔ افسوس اس آمدنی کو شیعوں پر خرچ نہیں کیاجاتااور نہ شیعوں کی اس سے کوئی مدد ہوتی ہے ۔مولانانے مزید کہاکہ ٹرسٹ انتظامیہ کی طرف سے حسین آباد ٹرسٹ کی آمدنی کا کوئی حساب و کتاب پیش نہیں کیاجاتا جس سے معلوم ہوتاہے کہ حسین آباد ٹرسٹ کو لاوارث سمجھ لیاگیاہے ۔

انہوں نے کہاکہ اگر بدعنوانیاں بند نہ ہوئیں اور حساب و کتاب پیش نہیں کیاگیاتو جلد از جلد احتجاج شروع ہوگا۔مولانانے شاہی خاندان کے افراد سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ انہیں اپنے بزرگوں کے آثار کے تحفظ اور حسین آباد ٹرسٹ کی آمدنی میں شفافیت کے مطالبے کے لئے آگے آنا چاہیے ،ہم ہر طرح سے ان کے ساتھ ہیں ۔مولانا نےمزید کہاکہ ہماری مذہبی عمارتوں کا تقدس پامال کیاجارہاہے ،خاص طورپر بڑے امام باڑے میں سیاح غیر مناسب لباس میں داخل ہورہے ہیں ۔اس کے علاوہ غیر مناسب حرکتوں کی خبریں بھی ہمیں مل رہی ہیں ،جبکہ اس وقت انتظامیہ نے وعدہ کیاتھاکہ امام باڑے کے تقدس کا لحاظ رکھاجائے گالیکن اس وعدے کو بھی پورا نہیں کیاگیا،اس لئے انتظامیہ کی لاپرواہی اور بدعنوانیوں کے خلاف جلد از جلد تحریک شروع کی جائے گی،جس کے لئے ۱۷ رمضان کو درگاہ حضرت عباس میں انجمنوں کا جلسہ منعقد ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.