بھاگلپور: ریاست بہار کے بھالپور شہر کے سرائے محلہ کی رہنے والی بی بی طاہرہ پچھلے دو دنوں سے اپنے لخت جگر کی یاد میں ہلکان ہو رہی ہے۔ ان کا پندرہ سالہ بیٹا تنویر جمعرات کو پاس میں ہی ایک دکان پر فرنیچر کا کام کرنے گیا تھا اور اسی دن سے لاپتا ہوگیا۔ اور بیچاری ماں نے اپنے لخت جگر کی تلاش میں اپنے رشتہ داروں اور جاننے والوں کے بہت تلاش کی لیکن کچھ پتا نہیں چل پا رہا ہے اور پولس بھی کوئی مدد نہیں کر رہی ہے۔
لاپتہ تنویر کے ساتھیوں کا کہنا ہے کہ وہ سیدھا سادا لڑکا تھا اور وہ کسی طرح کے نشہ سے بھی دور تھا، اور جس دن لاپتہ ہوا ہے اس دن انہیں لوگوں کے ساتھ بی این سنگھ روڈ پر بی این میڈیکل نامی دکان پر فرنیچر کا کام کر رہا تھا، کچھ دیر کے لیے وہ لوگ سامان لینے کے لیے گیا اس کے بعد سے ہی غائب ہے۔ دکان پر موجود سی سی ٹی وی فوٹیج سے معلوم پڑتا ہے کہ تنویر ایک نامعلوم شخص کی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر گیا ہے اور اس کے بعد سے ہی غائب ہے، اگر پولس اس معاملے پر توجہ دیتی ہے تو تنویر کو برآمد کیا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھاگلپور کے حبیب پور میں واقع خستہ حال ہسپتال حادثہ کو دے رہا ہے دعوت - Health Centre Dilapidated Condition
سر پر باپ کا سایہ نہ رہنے کی وجہ سے گھر کی روزی روٹی کے انتظام کی ذمہ داری بڑے بیٹے تنویر پر ہی تھی، ماں نے پولس انتظامیہ سے استدعا کی ہے کہ وہ اس کے بچے تلاش کرنے میں مدد کرے، لیکن دو دن گزر جانے کے باوجود پولس کوئی کارروائی نہیں کر رہی ہے۔ ابھی تک ایف آئی آر درج نہیں کی گئی ہے۔