ETV Bharat / state

مرادآباد: عید الاضحی کے موقع پرپانی ،بجلی اور صاف صفائی کو لے ضلع مجسڑیٹ کو میمورنڈم - EID UL ADHA 2024

مرادآباد میں آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کے ذمہ داران اور کارکنان نے عید الاضحی کے پیش نظر علاقوں میں صاف صفائی اور قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کے حوالے سے ضلع مجسٹریٹ کو وزیراعلیٰ کے نام میمورنڈم دیا۔

عید الاضحی کے موقع پرپانی ،بجلی اور صاف صفائی کو لے ضلع مجسڑیٹ کو میمورنڈم
عید الاضحی کے موقع پرپانی ،بجلی اور صاف صفائی کو لے ضلع مجسڑیٹ کو میمورنڈم (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 14, 2024, 12:28 PM IST

عید الاضحی کے موقع پرپانی ،بجلی اور صاف صفائی کو لے ضلع مجسڑیٹ کو میمورنڈم (etv bharat)

مرادآباد:ریاست اتر پردیش میں عید الاضحی کی تیاریاں زور شور سے جاری ہے۔اسی درمیان مراد آباد ضلع میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین پارٹی کے عہدیداروں اور کارکنان نے ضلع مجسٹریٹ کے دفتر پہنچ کر ضلع مجسٹریٹ کے ذریعہ اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو میمورنڈم دیا۔

صبح آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے کارکنان اور عہدے داران نے عید الاضحی کے پیش نظر علاقوں میں صاف صفائی،بجلی اور پانی کی بہتر سپلائی اور قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت اور لانے لے جانے کے لئے سیکورٹی انتظامات کا مطالبہ کیا۔

مرادآباد میں کئی مقامات پر جانور منڈیاں لگائی گئیںہیں۔ان منڈیوں میں جانوروں کی خرید و فروخت زوروں پر ہے لیکن کچھ لوگ وہاں آ کر غیر قانونی طور پر بھتہ وصول کر رہے ہیں۔اے آئی ایم آئی ایم کے رہنماوں نے غیر قانونی بھتہ وصولی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے مرادآباد میٹروپولیٹن صدر بقی رشید نے کہا کہ عیدالاضحی کے مدنظر رکھتے ہوئے صفائی، سیکورٹی اور پانی و بجلی کے نظام کو بہتر بنایا جائے، سڑکوں کی مرمت کی جائے تاکہ راہگیروں کو پریشانیوں کا سامنا نا کرناپڑے۔

یہ بھی پڑھیں:اے ائی ایم ائی ایم کا ضلع مجسٹریٹ کو میمورینڈم

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے رہنماوں اور کارکنان نے کہاکہ گزشتہ چند دنوں کے دوران اتر پردیش کے پرتاپ گڑھ، مراد آباد اور شاملی میں مختلف مساجد کے اماموں کے قتل کی وارداتیں تشویش کا باعث ہے۔پولیس انتظامیہ سے اماموں اور پجاریوں کی سیکورٹی کے سخت انتظامات کا مطالبہ کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.