احمدآباد: گجرات اسٹیٹ وقف بورڈ کے ایک ممبر کے لیے گاندھی نگر میں الیکشن ہوا۔ اس میں میں 223 ووٹرز میں سے 156 لوگوں نے ووٹ ڈالے۔ اس میں سب سے زیادہ 40 ووٹ پادرا سے تعلق رکھنے والے محمد توفیق وہرا کو حاصل ہوئے۔ اس تعلق سے محمد توفیق وہرا نے ای ٹی وی بھارت نمائندہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 1995 سے آج تک پہلی بار گجرات اسٹیٹ وقف بورڈ کے ایک ممبر کا الیکشن ہوا۔ گجرات میں 223 ووٹرز تھے۔ ان لوگوں میں سے 156 لوگوں نے ووٹنگ کی اور مجھے 40 ووٹ سے جتایا۔ جن جن نے مجھے سپورٹ کیا، سب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: گیان واپی مسجد میں اشتعال انگیز نعرے بازی، مسجد کمیٹی کا ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ
انہوں نے کہا کہ گجرات میں 16 ہزار ٹرسٹ ہیں۔ آئندہ برسوں میں میری کوشش رہے گی کہ 16 میں 16 ہزار ووٹر ہوں اور الیکشن میں ووٹ ڈالیں کر دیکھیں ارکان کیا کچھ کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ میں پادرہ میں باوا میاں پیر صاحب مسجد ٹرسٹ کا متولی ہوں اور میں پیشے سے وکیل بھی ہوں۔ ووٹرز کو ایسا لگا کہ وقف بورڈ میں ایک وکیل کا ہونا ضروری ہے، اس کے لیے اکثریت نے مجھ پر اعتماد کیا اور مجھے کامیاب کیا۔ اس کے لیے سبھی کے شکر گزار ہیں۔