ETV Bharat / state

رکن اسمبلی رئیس شیخ کی ریاستی وزیر تعلیم دیپک کیسرکر سے ملاقات - رئیس شیخ

MLA Shaikh Raees React پوتر پورٹل کے ذریعہ اساتذہ کی تقرری کے سلسلے میں رکن اسمبلی رئیس شیخ اور شکشک سبھا یونین کے وفد نے ریاستی وزیر تعلیم دیپک کیسرکر سے ملاقات کی اور موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

رکن اسمبلی رئیس شیخ کی ریاستی وزیر تعلیم دیپک کیسرکر سے ملاقات

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 29, 2024, 3:49 PM IST

ممبئی:مہاراشٹر محکمہ تعلیم کی جانب سے پوِتر پورٹل کے ذریعہ ریاست میں تمام میڈیم کی اسکولوں میں اساتذہ کی تقرری کا سلسلہ گزشتہ روز شروع ہوا۔اس میں اردو میڈیم کے تمام اسکولوں میں سیمی انگلش کے نام پر انگریزی میڈیم کے اساتذہ کی تقرری عمل میں آئی ہے۔

اس معاملے کو لے کر آج شکشک سبھا یونین کا وفد رکن اسمبلی رئیس شیخ سے ملا۔اس معاملے کو رکن اسمبلی رئیس شیخ نے فوری طور پر قدم اٹھاتے ہوئے ریاستی اسمبلی میں مہاراشٹر کے وزیر تعلیم دیپک کیسرکر سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں شکشک سبھا یونین کا وفد بھی ان کے ساتھ تھا۔

وزیر تعلیم دیپک کیسرکر کو یہ بتایا گیا کہ اردو اسکولوں میں سیمی انگلش کے نام پر انگریزی میڈیم کے اساتذہ کی تقرری کرنا سراسر ناانصافی ہے۔ آر ٹی ای قانون کی خلاف ورزی بھی ہے۔ سیمی انگلش میں صرف سائنس اور ریاضی مضمون انگریزی میں پڑھایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ممبئی میں ٹریفک اور سڑکیں خستہ حالی کا شکار: ابوعاصم اعظمی

باقی مضامین مادری زبان میں پڑھائے جاتے ہیں۔ آر ٹی ای قانون کے تحت ڈائریکٹ داخلے کے طور پر داخل ہونے والے طلباء و طالبات کو بہت سارا مواد مادری زبان میں بنیادی تعلیم کے طور پر سکھایا جاتا ہے تاکہ وہ ترقی کرتے ہوئے بقیہ طلباء کے برابر آسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.