ETV Bharat / state

پولیس پر حملہ کرنے والے شرپسند افراد گرفتار - شب برات

Several Arrest In Gaya گیا ضلع میں شب برات کی دیر رات کو پولیس پر حملہ کرنے والے 17 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پرامن فضا کو مکدر کرنے کے مقصد سے اشتعال انگیز گانے دیر رات کو بجائے جارہے تھے۔تاہم پولیس کی مستعدی اور گشت کی وجہ سے بڑے معاملے کو رفع دیا کیا گیا ہے۔

شب برات کی دیر رات کو پولیس پر حملہ کرنے والے سترہ شرپسند افرادگرفتار

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 27, 2024, 12:28 PM IST

شب برات کی دیر رات کو پولیس پر حملہ کرنے والے سترہ شرپسند افرادگرفتار

گیا: ریاست بہار کے گیا پولیس نے وشنو پد تھانہ علاقے میں شب برات کے موقع پر کشیدگی پھیلانے کی کوشش کرنے کے الزام میں 17 افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ کارروائی کے دوران گرفتار شدہ افراد پر پولیس پر حملہ کرنے کا بھی الزام عائد ہے۔ اس حملے میں کئی پولیس جوان زخمی ہوئے تھے۔ دراصل شب برات کی رات 11 بجے کے بعد وشنو پد تھانہ علاقہ کے بخشو بگہا گاؤں کے پاس کچھ لوگ تیز آواز میں ڈی جے بجا رہے تھے۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈی جے بند کرنے کی ہدایت دی۔

اسی درمیان وہاں موجود مقامی باشندوں اور پولیس اہلکاروں کے درمیان حجت و تکرار شروع ہوگئی۔مقامی باشندوں نے پولیس پتھراو شروع کردیا۔ پتھربازی میں متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمی پولیس اہلکاروں کو مقامی ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ سٹی ایس پی پریرنا کمار نے بتایا کہ سنت روی داس جینتی تقریب کے دوران ڈی جے دیر رات کو بجایا جارہا تھا۔ کچھ نوجوان علاقے میں ماحول بگاڑنے کی کوشش کی ۔

سٹی ایس پی نے کہاکہ کھنگری تانڈ کے روی داس ٹولہ میں شراب پی کر کچھ لوگ رقص کررہے تھے، وہ اس دوران اشتعال انگیز گانے بھی بجا رہے تھے تبھی پولیس نے پہنچ کر انہیں ڈی جے بجانے سے منع کیا تو کچھ شرارتی لوگوں نے پولیس پر اچانک حملہ کر دیا اس دوران شرارتی لوگوں نے فائرنگ بھی کی تھی ۔

یہ بھی پڑھیں:اردو میں طب یونانی کی تعلیم حاصل کرنے والے 650 سرکاری ڈاکٹر بنے

پولیس نے اس دوران جب کچھ لوگوں کو حراست میں لے کر ان کی جانچ کی تو وہ شراب کے نشے میں پائے گئے ان میں گولو کمار راجہ کمار اور دیگر افراد تھے۔ اُنہوں نے کہا کہ شب برات کی رات چھٹو بگہا مدرسہ کے پاس پولیس افسران پہنچے تو وہاں کے لوگوں نے اس معاملے کی شکایت کی کہ کچھ لوگ تیز آواز باجا بجارہے ہیں۔ڈی جے بند کرنے کی ہدایت پر مقامی باشندوں نے پولیس پر حملہ کردیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.