ETV Bharat / state

اورنگ آباد میں حج ہاؤس کا افتتاح - اورنگ آباد میں حج ہاؤس کا افتتاح

Aurangabad Haj House Inauguration: اورنگ آباد میں بعد نماز جمعہ حج ہاؤس کا افتتاح ریاستی وزیر عبدالستار کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ افتتاحی تقریب میں سیاسی لیڈران، سرکاری حکام اور اورنگ آباد کے شہریان بڑی تعداد میں موجود تھے۔ سیاسی لیڈران نے کہا کہ اورنگ آباد امبارگیشن پوائنٹ سے جانے والے حاجیوں کو اس عمارت سے ہی حج کے لیے روانہ کیا جائے گا۔

اورنگ آباد میں حج ہاؤس کا افتتاح
اورنگ آباد میں حج ہاؤس کا افتتاح
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 5, 2024, 2:17 PM IST

Updated : Feb 5, 2024, 5:18 PM IST

اورنگ آباد میں حج ہاؤس کا افتتاح

اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں گذشتہ چند برس قبل تعمیر کیے گئے حج ہاؤس کا آخر کار افتتاح عمل میں آیا۔ ریاستی اقلیتی وزیر عبدالستار نے حج ہاؤس کی عمارت کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں سیاسی لیڈران، سرکاری حکام کے علاوہ عام لوگ کثیر تعداد میں موجود تھے۔ اس دوران عوام سے خطاب کرتے ہوئے عبدالستار نے کہا کہ حج ہاؤس کی یہ عمارت وقت کی ضرورت ہے کیونکہ اب تک اورنگ آباد سے جانے والے حاجیوں کو ممبئی سے حج کے لیے روانہ ہونا پڑتا تھا۔ اس کی وجہ سے حاجیوں کو کافی مشکلات ہوتی ہے، لیکن اب اورنگ آباد سے جانے والے حاجیوں کو اس حج ہاؤس کی وجہ سے راحت ملے گی۔

اورنگ آباد سے مختلف اضلاع کے لوگ حج کے لیے روانہ ہوتے ہیں، اور حج کے سفر کے لیے جاتے وقت حاجیوں کو اورنگ آباد شہر کی جامع مسجد میں ہی قیام کرنا پڑتا ہے، لیکن اس سال اورنگ آباد شہر کے قلعے ارک میں حج ہاؤس کی تعمیر کے بعد اورنگ آباد امبارگیشن پوائنٹ سے جانے والے حاجیوں کو ایسی عمارت سے روانہ کیا جائے گا، اس عظیم الشان حج ہاؤس کی عمارت میں وقف بورڈ ٹریبونل کا دفتر بھی بنایا گیا ہے۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے اورنگ آباد کے شہریان نے کہا ہے کہ پچھلے لمبے عرصے سے یہ لوگ حج ہاؤس کے افتتاح کا انتظار کر رہے تھے، لیکن حکومت کی جانب سے حج ہاؤس افتتاح میں تاخیر کی جا رہی تھی، جس کو لے کر کچھ سماجی کارکنان نے بمبئی ہائی کورٹ کی اورنگ آباد بینچ میں ایک پی آئی ایل داخل کی تھی، جس پر ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت کو حکم دیا تھا کہ پانچ فروری تک شہر میں نو تعمیر حج ہاؤس کا افتتاح کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: گیانواپی مسجد کے تحفظ کے لئے آخری سانس تک کوشش جاری رہے گی: مسجد انتظامیہ

وہاں پر وقف بورڈ ٹریبیونل کا کام شروع کیا جائے، اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے ریاستی حکومت نے دو فروری کو ہی حج ہاؤس کا افتتاح کر دیا، جس کی وجہ سے شہریان میں کہیں نہ کہیں ریاستی حکومت کے خلاف ناراضگی بھی دکھائی دی۔ اس دوران کچھ لوگوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ حج ہاؤس کا افتتاح تو کر دیا گیا ہے۔

Last Updated : Feb 5, 2024, 5:18 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.