ETV Bharat / state

میرٹھ: عازمین حج 2025 کے لیے بہتر سہولیات فراہم کرنے اور حج فیس میں کمی کا مطالبہ - Haj pilgrims 2025

عازمین حج 2025 کے لیے آن لائن رجسٹریشن کرانے کی شروعات ہوگئی ہے اور یہ سلسلہ اگلے ماہ 09 ستمبر تک جاری رہے گا۔ مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور کرن رجیجو کی جانب سے گزشتہ سال سفرِ حج کے دوران پیش آئی دشواریوں کو ختم کرنے کے ساتھ حاجیوں کو سفرِ حج میں بہتر سہولیات فراہم کرانے کی بات بھی کہی جا رہی ہے۔

HAJ PILGRIMS 2025
عازمین حج 2025 (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 30, 2024, 5:14 PM IST

عازمین حج 2025 (Video: Etv Bharat)

میرٹھ: ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں قریب 30 برسوں سے عازمین حج کی خدمات انجام دینے والے اور اترپردیش حج کمیٹی کے ممبر قاضی زین الراشیدین نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا، عازمین حج 2025 کے لیے آن لائن فارم بھرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ ایسے میں گاؤں دیہات کے عازمین کو فارم بھرنے میں کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور کرن رجیجو کی جانب سے عازمین کے لیے جاری سہولیات فراہم کرانے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے وقت سوشل ڈسٹینس کے نام پر حج کرایا میں فیس بڑھا دیا گیا تھا، جو کہ آج بھی جاری ہے۔ جبکہ کورونا ختم ہو گیا ہے لیکن حج فیس کو کم نہیں کیا جا گیا ہے۔

ایسے میں انہوں نے حکومت ہند سے درخواست کی ہے کہ عازمین کو بہتر سہولتیں دینے کے ساتھ ان کی حج فیس میں بھی کمی کی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ عازمین سفر حج پر جا سکے۔ اس کے علاوہ سفر حج میں عازمین کی رہائش گاہ کو بھی بہتر کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا.

قاضی زین الراشیدین نے خاص طور پر عمر رشیدہ عازمین کو سفر حج کے دوران پیش آنے والی پریشانیوں کو دور کرنے کے لیے ان کے ساتھ حج خادم کا بھی انتظام کریں، تاکہ بزرگ عازمین بھی آسانی سے اپنے حج کے ارکان کو پورا کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں:

اورنگ آباد میں حج 2025 کے لیے فارم بھرنے کا عمل شروع: مولانا محمد نسیم الدین مفتاحی

حج 2025: بھارتی حاجیوں کے لیے درخواست دینے کی تاریخ کا اعلان

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.