ETV Bharat / state

ٹی راجہ اور نتیش رانے کے خلاف ایف آئی آر لینے پر میرا روڈ پولیس کا ٹال مٹول - Meera Road Police - MEERA ROAD POLICE

میرا روڈ علاقے میں ہوئے فرقہ ورانہ تشدد اور اشتعال انگیزیوں کے لیے، ٹی راجہ اور نتیش رانے کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کرنے کے الزام میں پولیس نے آج ممبئی ہائی کورٹ میں ایک ہفتے کی مہلت مانگی ہے۔

ٹی راجہ اور نتیش رانے کے خلاف ایف آئی آر لینے پر میرا روڈ پولیس کا ٹال مٹول

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 15, 2024, 7:47 PM IST

ٹی راجہ اور نتیش رانے کے خلاف ایف آئی آر لینے پر میرا روڈ پولیس کا ٹال مٹول

ممبئی: ممبئی سے متصل میرا روڈ علاقے میں ہوئے فرقہ ورانہ تشدد اور اشتعال انگیزیوں کے لیے، تلنگانہ کے رکن اسمبلی ٹی راجہ اور مہاراشٹر بی جے پی رکن اسمبلی نتیش رانے کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کرنے کے الزام میں میرا روڈ پولیس نے آج ممبئی ہائی کورٹ میں ایک ہفتے کی مہلت مانگی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اس معاملے میں ممبئی ہائی کورٹ میں ایک عرضداشت داخل کی گئی تھی، جس میں ان دونوں لیڈران کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ ان لیڈران کی میرا روڈ میں ہوئی اشتعال انگیز تقاریر کا ایک آڈیو ویڈیو کلپ پیش کی گئی تھی، جس میں اُنہوں نے اقلیتی فرقے کو نشانہ بناتے ہوئے انتہائی مغلظات باتیں کہی تھی اور اُنہیں دھمکیاں بھی دی تھیں۔

اس عرضداشت کی سماعت کے دوران گزشتہ دنوں عدالت نے بھیندر پولیس کمشنر اور مہاراشٹر میں ایکناتھ شندے کی قیادت والی حکومت کو ہدایت دی تھی کہ وہ متذکرہ لیڈران کی تقاریر کی کلپ کو غور سے سنیں اور اُن کے خلاف ایف آئی آر درج کریں۔

آج جب معاملے کی سماعت جسٹس ریوتی ڈھیرے اور منجولہ دیشپانڈے کی بینچ کی رو برو عمل میں آئی، تب سرکاری وکلاء نے ایف آئی درج کرنے پر معذوری ظاہر کی اور ایک ہفتے کی وقت طلب کیا۔ اسی دوران عرض گزار کے وکیل کریم پٹھان نے عدالت کو بتایا کہ 17 اپریل کو رام نومی تیوہار منایا جانے والا ہے۔

اس موقع پر میرا روڈ کے گنجان مسلم آبادی والے علاقوں سے ایک ریلی نکالی جائے گی نیز انھیں اس بات کا اندیشہ ہے کی ریلی کے دروان اشتعال انگیز نعرے لگائیں جائیں گے، جو ایک مخصوص فرقے کے خلاف دل آزاری کا سبب بنے گا۔ لہٰذا پولیس کو ہدایت دی جائے کی وہ اس ریلی کا راستہ تبدیل کر دیں۔ اگر یہ ممکن نہ ہو تو شرکاء ریلی کی جانب سے یہ یقینی بنایا جائے کہ اس موقع پر کوئی اشتعال انگیز نعرے نہیں لگائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

جسٹس ڈیرے نے اس موقع پر ریاستی حکومت کو زبانی ہدایت دی ہے کہ نظام نسق کو سنبھالنا ریاستی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ لہٰذا وہ اس معاملے میں احتیاطی تدابیر اپنائیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ریلی کے دوران کوئی فرقہ وارانہ تشدد برپا نہ ہو۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.