ETV Bharat / state

ممتا بنرجی وایناڈ میں پرینکا گاندھی کے لیے مہم چلائیں گی؟ - Mamata To Campaign For Priyanka - MAMATA TO CAMPAIGN FOR PRIYANKA

کانگریس اور وزیراعلی ممتا بنرجی کے درمیان تعلقات بہتر ہوتے نظر آ رہے ہیں۔ اس کی تصدیق اس خبر سے ہوئی ہے کہ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ پرینکا گاندھی کے لیے وایناڈ میں مہم چلائیں گی۔

میڈیا رپورٹ میں دعویٰ ، ممتا بنرجی وایناڈ میں پرینکا گاندھی کے لیے مہم چلائیں گی؟
میڈیا رپورٹ میں دعویٰ ، ممتا بنرجی وایناڈ میں پرینکا گاندھی کے لیے مہم چلائیں گی؟ ((IANS))
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 22, 2024, 4:46 PM IST

کولکاتا: کانگریس پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کیرالہ کے وایناڈ سے الیکشن لڑ کر سیاست میں آنے والی ہیں۔ یہاں سے ان کے بھائی راہل گاندھی نے حال ہی میں ختم ہونے والے لوک سبھا انتخابات 2024 میں کامیابی حاصل کی تھی۔ غور طلب ہے کہ راہل گاندھی نے رائے بریلی اور وایناڈ سے لوک سبھا انتخابات جیتے تھے۔

انہوں نے دونوں نشستوں پر تین لاکھ سے زیادہ ووٹوں کے فرق سے کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے وایناڈ سیٹ چھوڑ دی ہے۔ دریں اثنا خبریں آ رہی ہیں کہ مغربی بنگال کی وزیر اعلی اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی وایناڈ میں پرینکا گاندھی کے لیے انتخابی مہم چلاتی نظر آئیں گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پرینکا گاندھی کے لیے ممتا بنرجی کی مہم اس بات کا اشارہ ہے کہ لوک سبھا انتخابات 2024 کے بعد دونوں پارٹیوں ٹی ایم سی اور کانگریس کے تعلقات بہتر ہو رہے ہیں۔ سیٹوں کی تقسیم پر اختلافات کی وجہ سے دونوں پارٹیوں نے مغربی بنگال میں الگ الگ لوک سبھا الیکشن لڑا تھا۔ تاہم، دونوں پارٹیاں انڈیا بلاک کے تحت قومی سطح پر اتحادی بنی ہوئی ہیں۔

پرینکا گاندھی کو پی ایم مودی کے خلاف کھڑا کرنے کی وکالت

آپ کو بتا دیں کہ گزشتہ سال دسمبر میں بھی وزیراعلی ممتا بنرجی نے کانگریس کو مشورہ دیا تھا کہ پرینکا گاندھی کو وارانسی میں وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف انتخابی میدان میں اتارے ۔ تاہم، بعد میں ممتا بنرجی پر کانگریس کے ادھیر رنجن چودھری کی زبردست مخالفت اور بیان بازی کے بعد دونوں سیاسی جماعتوں کے درمیان تعلقات میں تلخی آ گئی۔

یہ بھی پڑھیں:بی جے پی کی بدعنوانی ملک کو کمزور کر رہی ہے، پرچہ لیک معاملے پر پرینکا کی تنقید

ٹی ایم سی کی شاندار کارکردگی

ترنمول کانگریس نے لوک سبھا انتخابات 2024 میں مغربی بنگال میں 42 میں سے 29 سیٹیں جیتی تھیں، جبکہ اس نے 2019 کے عام انتخابات میں 22 سیٹیں جیتی تھیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.