ETV Bharat / state

محمد فیروز خان بیدر وقف بورڈ اڈوائزری کمیٹی کے صدر مقرر

Karnataka Waqf Board Advisory Committee: محمد فیروز خان نے بیدر وقف بورڈ اڈوائزری کمیٹی کے صدر بننے کے بعد پہلی مرتبہ دفتر کا دورہ کیا۔ عہدہ سنبھالنے کے بعد انہوں نے کام کاج اور موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 16, 2024, 12:37 PM IST

محمد فیروز خان  بیدر وقف بورڈ اڈوائزری کمیٹی کے صدر مقرر
محمد فیروز خان بیدر وقف بورڈ اڈوائزری کمیٹی کے صدر مقرر
محمد فیروز خان بیدر وقف بورڈ اڈوائزری کمیٹی کے صدر مقرر

بیدر: ریاستی وزیر برائے اوقاف محمد ضمیر احمد خان نے نور ایجوکیشن ٹرسٹ کے چئیرمین محمد فیروز خان بیدر وقف بورڈ اڈوائزری کمیٹی کے صدر کی حیثیت سے نامزد کیا گیا۔ محمد فیروز خان بیدر وقف بورڈ آفس پہنچ کر بیدر ڈپٹی کمشنر میٹنگ ہال میں با ضابطہ طور پر اپنا عہدہ سنبھالا۔ اس موقعے پر ایک نشست کا اہتمام کیا گیا۔ اس نشست کا آغاز یاسر خان کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ فیروز خان نے حلف لینے کے بعد رجسٹر میں دستخط کر تے ہو ئے کام کاج کا جائزہ لیا۔

اس موقعے پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے فیروز خان نے کہا کہ اللہ کا بہت بہت شکر ہے کہ اس نے عزت بخشی۔ کسی ادارے میں عہدہ ملنے سے زیادہ اس کی ذمے داری کو ایمانداری کے ساتھ نبھانا اہم ہوتا ہے۔ میں اپنی طرف سے ذمہ داریوں کو پوری ایمانداری کے ساتھ نبھانے کی کوشش کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں: سدارامیا کے بجٹ پر اقلیتی کمیشن کے سربراہ کی طرف سے تشویش کا اظہار

وزیر اعلی سدرا میا، نائب وزیر اعلی ڈی کے شیو کمار، وزیر اوقاف ضمیر احمد خان، ضلع انچارج وزیر ایشور بی کھنڈرے، اور وزیر رحیم خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے محمد فیروز خان نے کہا کہ بیدر ضلع میں وقف جائیدادوں کا تحفظ میری اولین ترجیح ہوگی۔ وقت وقت پر وقف املاک کا جائزہ لیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.