ETV Bharat / state

انسان کی ترقی کا راز تعلیم و خدمت انسانیت میں پوشیدہ: شاہی امام پنجاب مولانا محمد عثمان رحمانی - Maulana Muhammad Usman Rehmani - MAULANA MUHAMMAD USMAN REHMANI

رحمت فاؤنڈیشن علی گڑھ کے عہدہ داران کی جانب سے شاہی امام پنجاب مولانا محمد عثمان رحمانی لدھیانوی کو فاؤنڈیشن کا سرپرست مقرر کیا گیا۔

انسان کی ترقی کا راز تعلیم و خدمت انسانیت میں پوشیدہ: شاہی امام پنجاب مولانا محمد عثمان رحمانی
انسان کی ترقی کا راز تعلیم و خدمت انسانیت میں پوشیدہ: شاہی امام پنجاب مولانا محمد عثمان رحمانی (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 22, 2024, 1:03 PM IST

علیگڑھ: شاہی امام پنجاب نے رحمت فاؤنڈیشن کی سرپرستی کو قبول فرمایا اور کہا کہ آج کے جدید اور ترقی یافتہ دور میں اگر کسی بھی ملک و قوم کو اگے بڑھنا ہے تو یہ بات طے ہے کہ ان کی ترقی کا سفر حصول علم اور فروغ علم کے بغیر جاری نہیں رہ سکتا اور تعلیم کے ساتھ ساتھ ضروری ہے کہ ہم طلباء میں خدمت انسانیت کا جذبہ پیدا کریں ان کی تربیت کچھ اس طرح کریں کہ وہ ہر غریب اور مظلوموں کا درد کو اپنا درد سمجھے اور اسے دور کرنے کی کوشش کریں جب ہمارے ملک میں اس طرح طلباء کی تربیت کی جائے گی تو پھر کوئی طاقت ہمارے ملک کو ترقی کی طرف بڑھنے سے نہیں روک سکے گی۔

رحمت فاؤنڈیشن علی گڑھ کے سیکرٹری مولانا محمد انعام الحسن نے بتایا کہ اس فاؤنڈیشن کا مقصد فروغ تعلیم اور خدمت انسانیت ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مشن غریب اور ضرورت مند بچوں کے لئے تعلیم و تربیت کا انتظام کرنا ہے۔فاؤنڈیشن کے قانونی مشیر و ممبر ایڈوکیٹ چودھری افرہیم حسین نے کہا کہ ہم ایسے اسکول قائم کرنا چاہتے ہیں جس میں غریب و ضرورت مند بچوں کے لیے مفت تعلیم و تربیت کا انتظام ہو ،اور فاؤنڈیشن کے سینیئر ممبر جناب ڈاکٹر عرفان انصاری، نے بتایا کہ ہمارا مشن غریبوں کو مفت کھانا ،علاج کپڑے وغیرہ اور بے روزگاروں کو روزگار سے جوڑنا اور غریبوں کی شادی کرانا وغیرہ ہیں۔

اس موقع پر مولانا محمد ندیم سابق کورٹ ممبر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی علی گڑھ, حسن سابق کورٹ ممبر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی علی گڑھ، مولانا لیاقت علی نائب صدر جمیعت علماء علی گڑھ، قاری محمد احمد ،قاری محمد آصف ،حافظ شہاب الدین، قاری عبدالرحمن ہاشمی، مولانا خالد سیف اللہ، مولانا سراج قاسمی ،وغیرہ نے فاؤنڈیشن کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.