ETV Bharat / state

مولانا محمد فاروق قاسمی کی نماز جنازہ، ہزاروں مسلمانوں کی شرکت - BRUTAL KILLING of RELIGIOUS SCHOLAR IN PRATAPGARH - BRUTAL KILLING OF RELIGIOUS SCHOLAR IN PRATAPGARH

اترپردیش کے پرتاپ گڑھ میں جمعیت علماء ہند سے وابستہ معروف عالم دین مولانا محمد فاروق قاسمی کا گذشتہ روز کلہاڑی کے ذریعہ جاں بحق کردیا گیا۔ مولانا کی شہادت پر جمعیت علماء ہند کی جانب سے مولانا کے جاں بحق ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا ہے۔

Religious Scholar In Pratapgarh
Religious Scholar In Pratapgarh (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 9, 2024, 5:57 PM IST

Updated : Jun 9, 2024, 10:37 PM IST

لکھنؤ: پرتاپ گڑھ کے معروف عالم مولانا محمد فاروق قاسمی ناظم جمعیت علماء ہند ضلع پرتاپ گڑھ کی آج صبح 10 بجے نماز جنازہ ادا کی گئی ہے۔ مولانا محمد محمد فاروق قاسمی کے نماز جنازہ میں ہزاروں مسلمانوں نے شرکت کی۔ اور مولانا کے جسد خاکی کو نم آنکھوں سے سپرد خاک کیا گیا۔ مولانا کے جاں بحق ہونے پر علاقے میں شدید غم وغصہ کی لہر پائی جاتی ہے۔

Religious Scholar In Pratapgarh (etv bharat)

مولانا محمد فاروق قاسمی کے ساتھ پیش ظالمانہ واقعہ اور اس میں ان کی شہادت پر مولانا محمود اسعد مدنی صدر جمعیت علماء ہند اور ناظم عمومی مولانا حکیم الدین قاسمی نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ مولانا محمد فاروق قاسمی کو ان کے وطن سون پور گاؤں میں کچھ افراد نے دھاردار ہتھیار سے شہید کر دیا اور لاش گھر کے سامنے چھوڑ دی۔

مولانا مرحوم شہر پرتاپ گڑھ میں واقع جامعہ عبداللہ بن مسعود مدرسے کے مہتمم کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔ موصوف جمعیت علماء ہند کے مخلص سپاہی اور علاقہ میں فریقین میں صلح جوئی اور عوامی خدمت کے لیے جانے جاتے تھے۔ اس کے علاوہ مولانا مرحوم متعدد دینی و اصلاحی سرگرمیوں میں معاون اور شریک کار رہا کرتے تھے۔ ان کے خسر مولانا یار محمد خان حضرت شیخ الاسلام مولانا حسین احمد مدنی کے خاص شاگرد اور خادم تھے۔ پورا خاندان خانواده مدنی کی محبت و عقیدت کا اسیر ہے اور گھر کا ہر فرد حفظ قرآن کی عظیم الشان نعمت سے سرفراز ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پرتاپ گڑھ میں جمعیت علما سے وابستہ مولانا محمد فاروق قاسمی کا کلہاڑی سے بہیمانہ قتل، حالات کشیدہ

جمعیۃ علماء ہند نے یوپی حکومت اور پولیس انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ قاتل کو قرار واقعی سزا دی جائے۔ گذشتہ روز جمعیت علماء ہند پرتاپ گڑھ کا ایک وفد نے سون پور گاؤں پہنچ کر پولیس انتظامیہ سے ملاقات کر کے مطالبہ کیا ہے کہ قاتلوں کو فوراً گرفتار کیا جائے اور اہل خانہ کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ مزید یہ کہ اہل خانہ کو پچاس لاکھ مالی معاوضہ دیا جائے۔

Last Updated : Jun 9, 2024, 10:37 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.