ETV Bharat / state

قربانی کے مو قع پر مولانا خالد رشید فرنگی محلی کی مسلمانوں سے اپیل - FARANGI MAHALI APPEAL - FARANGI MAHALI APPEAL

اسلامک سنٹر آف انڈیا عیش باغ عیدگاہ لکھنو نے عید الاضحی کے سلسلے میں ایڈوائزری جاری کی ہے۔ عوام سے اس پر عمل کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے قربانی کے موقع پر مسلمانوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ قربانی کرتے وقت نہ تو فوٹو لی جائے اور نہ اس کو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کیا جائے۔

قربانی کے مو قع مولانا خالد رشید فرنگی محلی کا مسلمانوں کو مشورہ
قربانی کے مو قع مولانا خالد رشید فرنگی محلی کا مسلمانوں کو مشورہ (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 14, 2024, 1:17 PM IST

قربانی کے مو قع مولانا خالد رشید فرنگی محلی کا مسلمانوں کو مشورہ (etv bharat)

لکھنو:اترپردیش سمیت ملک کی تمام ریاستوں میں اسلامک سنٹر آف انڈیا فرنگی محل کے چیرمین مولانا خالد رشید فرنگی محلی امام عید گاہ و قاضی شہر لکھنو نے عید الاضحی کے سلسلے میں درج ذیل ایڈوائزری جاری کی ہے :
عید گاہوں اور مساجد کے اندر ہی نماز پڑھی جائے سڑک پر نہ ادا کی جائے۔ عید الانمی میں ہر صاحب حیثیت مسلمان پر قربانی کرنا واجب ہے۔عیدالاضحی کے 3 دنوں میں قربانی کرنا کوئی رسم نہیں بلکہ رب کا ئنات کی پسندیدہ عبادت ہے ۔

انہوں نے کہاکہ یہ حضرت ابراہیم اور حضرت اسماعیل کی سنت ہے۔ اس کا بدل کوئی دوسرا نیک عمل نہیں ہو سکتا۔ اس لیے تمام صاحب نصاب مسلمان قانونی دائرے میں رہتے ہوئے قربانی کے فریضے کو ضرور انجام دیں ۔ ہمیشہ کی طرح انہی جانوروں کی قربانی کی جائے جن پر کوئی قانونی بندش نہیں ہے ۔

قربانی والی جگہوں پر صفائی ستھرائی کا خاص اہتمام کیا جائے۔کھلی جگہ یا سڑک کے کنارے گلی اور عوامی جگہوں پر ہرگز قربانی نہ کی جائے۔
جانوروں کی آلایش اور فضلات ( Waste) راستوں یا عوامی جگہوں پر نہ پھینکیں بلکہ نگر نگم کے کوڑے دانوں ہی کا استعمال کریں ۔قربانی کے جانوروں کا خون نالیوں میں نہ بہائیں ۔ ایسا کرنا مذہبی اعتبار سے نا پسندیدہ ہے اور حفظان صحت کے لیے نقصان دہ ہے ۔ اس کو کچی زمین میں دفن کر دیں تا کہ وہ پودوں اور درختوں کی کھاد بن سکے ۔

یہ بھی پڑھیں:حج ہمیں ایثار، محبت و قربانی کا درس دیتا ہے

جانور کے گوشت کی تقسیم اچھی طرح پیک کر کے کی جائے۔گوشت کا تہائی حصہ غریبوں اور ضرورت مندوں کو ضرور دیا جائے ۔قربانی کرتے وقت نہ تو فوٹو لی جائے، نہ ویڈیو بنائی جائے اور نہ اس کو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیا جائے ۔جانوروں کی کھالیں راہ خدا میں صدقہ کریں ۔عید الاضحی کی نماز کے بعد سخت گرمی سے راحت کے لیے خصوصی دعا کی جائے۔ہم کو پوری امید ہے کہ ان باتوں پر عمل کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.