ETV Bharat / state

عیدالفطر کے موقعے پر مسلمانوں کے لیے خاص ہدایات - Reaction On EID Namaz - REACTION ON EID NAMAZ

Reaction On EID Namaz In Lucknow اسلامک سینٹر اف انڈیا فرنگی محل کی جانب سے عید الفطر کے تعلق سے ایڈوائزری جاری کی گئی ہے جس میں خاص طور پر کہا گیا ہے کہ سبھی مسلمان عید کی نماز سے قبل صدقۃ الفطر ادا کر دیں تاکہ غریب مسلم مفلس اور ضرورت مندوں کو ان کا حق پہنچ جائے اور عید کی خوشیوں میں وہ بھی شامل ہو سکیں۔

عید الفطر کی تیاریاں مکمل مسلمانوں کے لیے خاص ہدایات

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 9, 2024, 8:20 PM IST

Updated : Apr 11, 2024, 6:36 AM IST

عید الفطر کی تیاریاں مکمل مسلمانوں کے لیے خاص ہدایات

لکھنو: ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کرتے ہوئے مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے کہا کہ عید الفطر کے متعلق تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ لکھنؤ پولیس انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ ہوئی ہے۔ اس میں واضح طور پہ کہا گیا ہے کہ سکیورٹی کے پختہ انتظامات کیے گئے ہیں۔ ساتھ ہی مونسپل کارپوریشن اور ضلع انتظامیہ کے ساتھ بھی میٹنگ ہوئی۔ اس میں بجلی پانی صاف صفائی پر زور دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں ریاست بھر کے مسلمانوں سے اپیل کرتا ہوں کہ عید الفطر کی نماز سڑک پر ادا نہ کریں۔ اس سے آنے جانے والوں کو پریشانیوں کا سامنا رہے گا۔ لہذا ضلع انتظامیہ کی مدد کریں اور کسی قسم کا خلفشار برپا نہ ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ عید الفطر انعام کا دن ہوتا ہے لہذا فلسطین کے مظلوموں کے لیے بھی دعا کریں اور یہ دعا کریں کہ فلسطین اور اسرائیل کے بیچ جاری جنگ کا خاتمہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں: اورنگ آباد میں عید سے قبل پولیس کمشنرکی علماء کرام، ائمہ مساجد کی اہم میٹنگ - Peace Meeting In Aurangabad

انہوں نے مزید بتایا کہ آج عیش باغ عیدگاہ میں چاند دیکھنے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ 11 اپریل کو عید الفطر کی نماز ادا کی جائے گی۔ انہوں نے مزید اپیل کی کہ عید الفطر کی نماز عید گاہ کے کیمپس میں ہی ادا کریں تاکہ آنے جانے والوں کو کسی قسم کی پریشانی نہ پیش آئے۔

Last Updated : Apr 11, 2024, 6:36 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.