مظفرنگر: مولانا عمران رحیمی نے ای ٹی وی اردو سے خاص بات چیت میں کہا کی صدقۃ الفطر اسلام کے ارکان میں سے ایک اہم رکن ہے۔ اس کو اللہ تبارک و تعالی نے ہر ایک صاحب مال مومن پر فرض کیا ہے کہ وہ اپنے مال میں سے ڈھائی فیصد زکوۃ ادا کرے اور رمضان المبارک کے مہینے میں نماز عید الفطر سے پہلے صدقۃ الفطر ادا کرے۔ اس لیے کہ اللہ تبارک و تعالی نے یہ صدقۃ الفطر غریب اور مساکین کا حق بنایا ہے۔اگر دوسرے لفظ میں کہا جائے تو یہ بھی کوئی مبالغہ نہیں ہوگا کہ صدقۃ الفطر غرباء اور مساکین کی وہ عیدی ہے۔ اس لیے کہ عید کی نماز سے پہلے وقت رہتے ہوئے وہ صدقۃ الفطر غریب اور مساکین کے گھر پہنچ جائے۔
یہ بھی پڑھیں: رونق رمضان: بیکری کاروبار کے تعلق سے انیس احمد انصاری سے خاص بات چیت - Bakery Business in Ramazan
ان کا کہنا ہے کہ ان کو یہ احساس نہ ہو کہ ایک مالدار انسان اور ایک صاحب ثروت ایک پیسے والا اپنے گھر میں اچھے کھانے بنا رہا ہے۔ میں ایک غریب اور مسکین ہونے کے باوجود اتنا لاچار ہو کہ میں اپنے بچوں کے لیے اچھا کھانا نہیں بنا سکتا۔ اس لیے یہ نظام اسلام کا خوبصورت اور بہترین نظام ہے ۔اللہ تبارک و تعالی نے کہا کہ اپنی عید کی نماز سے پہلے اپ غریب اور مساکینوں کے لیے چولہا گرم کرنے کا انتظام کر دیں اور جو آپ کے اوپر صدقۃ الفطر کی شکل میں واجب ہے۔