ETV Bharat / state

نوئیڈا کے بینکویٹ ہال میں آگ لگنے کا واقعہ، ایک کی موت - FIRE BROKE OUT IN BANQUET HALL

نوئیڈا کے ایک بینکوئٹ ہال میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ فائر بریگیڈ عملہ نے بڑی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

نوئیڈا کے بینکویٹ ہال میں آگ لگنے کا واقعہ، ایک کی موت
نوئیڈا کے بینکویٹ ہال میں آگ لگنے کا واقعہ، ایک کی موت (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 30, 2024, 11:29 AM IST

نئی دہلی: نوئیڈا کے سیکٹر 74 میں واقع ایک بینکوئٹ ہال میں منگل کی دیر رات آگ بھڑک اٹھی۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور بڑی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ فی الحال بینکوئٹ ہال میں آگ لگنے کی وجہ واضح نہیں ہوسکی، اس واقعہ میں ایک شخص کی موت ہو گئی۔ تھانہ سیکٹر 113 کے تحت سیکٹر 74 میں واقع زیر تعمیر لوٹس گرینیڈیئر بینکویٹ ہال میں آگ لگ گئی، جس کے بعد فائر ڈیپارٹمنٹ کی 15 گاڑیاں ایک ایک کر کے موقع پر پہنچ گئیں۔

آگ اتنی بھیانک تھی کہ اس پر قابو پانے میں کافی مشقت کرنی پڑی۔ متوفی کی شناخت پرمیندر کے طور پر کی گئی ہے جو وہاں الیکٹریشن کے طور پر کام کرتا تھا۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس کی موت دم گھٹنے سے ہوئی ہے۔ ڈی سی پی نوئیڈا، سی ایف او گوتم بدھ نگر اور دیگر افسران بھی موقع پر پہنچ گئے۔ فی الحال ضروری کارروائی کی جا رہی ہے۔ تفصیلات میں بتاگیا ہے کہ بینکوئٹ ہال میں تقریباً 3.30 بجے علی الصبح اطلاع ملی کہ نوئیڈا سیکٹر 74 میں واقع لوٹس گرانڈیور بینکوئٹ ہال میں آگ لگ گئی ہے، جس کے بعد کل 15 فائر ٹینڈر کو موقع پر روانہ کیا گیا۔ بڑی مشقت کے بعد فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پالیا۔

یہ بھی پڑھیں: ادے پور کھجوراہو انٹرسٹی ٹرین میں اچانک آگ لگنے سے مسافرین میں خوف و ہراس

ڈی سی پی نوئیڈا رامبدن سنگھ نے کہا کہ بینکوئٹ ہال لکڑی کا بنا ہوا تھا جس کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیلی۔ آگ لگنے کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ اس کا جلد پتہ چل جائے گا۔ وہیں ایک اور اطلاع کے مطابق بینکوئٹ ہال کے پیچھے رکھے سلنڈروں میں آگ لگنے کے بعد بینکوئٹ ہال کو بھی اپنی زد میں لے لیا۔ تمام پہلوؤں کو نظر میں رکھتے ہوئے تحقیقات شروع کی گئی۔ متوفی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.