ETV Bharat / state

شوہرنے بیوی کا قتل کرکے لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کرکے ندی میں پھینک دیا - Man kills wife - MAN KILLS WIFE

اترپردیش کے مظفرنگرضلع میں شوہرنے بیوی کے اخراجات اورآئے دن کی خواہشات سے بیزارہوکر بیوی کو قتل کردیا۔ اورندی میں پھینک دیا۔

شوہرنے بیوی کا قتل کرکے لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کرکے ندی میں پھینک دیا
شوہرنے بیوی کا قتل کرکے لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کرکے ندی میں پھینک دیا (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 28, 2024, 2:30 PM IST

شوہرنے بیوی کا قتل کرکے لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کرکے ندی میں پھینک دیا (etv bharat)

مظفر نگر: اتر پردیش کے مظفر نگر ضلع میں ایک انتہائی خوفناک واقعہ پیش آیا ہے۔مظفر نگر شہر کے کوتوالی علاقے کے نیاجو پورہ کا رہنے والا 25 سالہ ارباز کپڑوں کی فیئری لگانے کا کام کرتا ہے۔ چھ ماہ قبل ارباز کام کے سلسلے میں اتراکھنڈ کے کوٹ دوار گیا تھا، جب ارباز کی ملاقات کوٹ دوار کی رہنے والی 21 سالہ لڑکی چاہت سے ہوئی۔

ارباز نے پہلے چاہت سے دوستی کی اور پھر اسے اپنی محبت کے جال میں پھنسا لیا۔پولیس کے مطابق ارباز نے چھ مہینے قبل چاہت سے شادی کی تھی اور اسے مظفر نگر لے آیا، جہاں دونوں نے نیاجو پورہ محلہ میں کرائے کے مکان میں رہنے لگے، چاہت اور ارباز کے درمیان کسی نہ کسی بات پر روزانہ جھگڑے ہونے لگے تھے۔

چاہت کے اخراجات دن بدن بڑھنے لگے جب بھی چاہت ارباز سے پیسے مانگتی تو دونوں کے درمیان لڑائی شروع ہو جاتی۔ چاہت کے مہنگے خوابوں سے چھٹکارا پانے کے لیے ارباز نے چاہت کا قتل کرنے کے لیے ایک خوفناک سازش کا منصوبہ بنایا۔ پولیس کے مطابق ارباز نے اپنے ایک ساتھی کے ساتھ مل کر ایک ہفتہ قبل چاہت کو چاقو سے گھونپ کر قتل کردیا پھر چاہت کا سر دھڑ سے الگ کر دیا لاش کو ٹھکانے لگانے کے لیے ارباز نے چاہت کی لاش کے کئی ٹکڑے کیے قاتل شوہر نے چاہت کی لاش کے ہاتھ اور پیروں اور انگلیوں کو چاقو سے کاٹ کر الگ الگ کر دیا۔ جس کے بعد اس نے لاش کے سبھی ٹکڑوں کو ایک بورے میں بند کر کے اپنے ساتھی کے ساتھ بائیک پر کالی ندی میں پھینک دیا۔

اور کچھ روز کے بعد جب دوبارہ دیکھنے کے لئے دونوں اسی مقام پر آئے تو دیکھا بورا گھاس میں اٹکا ہوا تھا۔ اگلے روز پھر ارباز اور اس کا ساتھی رات کے اندھیرے میں ندی میں پھنسے بورے کو آگے کی طرف ڈھکیل رہے تھے تب ہی ایک مخبر کی اطلاع پر شہر کوتوالی پولیس نے موقع سے ارباز کو گرفتار کر لیا جبکہ اس کا ساتھی بھاگنے میں کامیاب ہو گیا۔

مزید پڑھیں: ماں کے ہاتھوں تین بچوں کا قتل - Mother killed 3 children
جمعرات دوپہر مظفر نگر پولیس نے اس سنسنی خیز واردات کا انکشاف کر دیا اور قاتل شوہر ارباز کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا وہیں ارباز کے ساتھی کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں ایس پی سی ٹی نے مزید معلومات دیتے ہوئے اس سنسنی خیز قتل کا انکشاف کر کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.