ممبئی:مہاراشٹر ایوان اسمبلی میں ناگپور اجلاس کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ قبائلیوں کے لئے حکومت کی جانب سے چلائی جانے والی ترقیاتی اسکیم اور دی گئی راحت کا کئی لوگوں نے غلط فائدہ اٹھا رہے ہیں۔لوگوں نےفرضی سرٹیفکیٹ بنا کر تعلیمی میدان میں اور حکومت کی جانب سے ملنے والی دوسری سہولتوں میں فائدہ اٹھایا ہے۔
ریاستی وزیر منگل پربھات لودھا نے آج ممبئی میں ایوان اسمبلی میں اس بات کا خلاصہ کرتے ہوئے تفصیلی رپورٹ پیش کی ہے۔لودھا نے کہا کہ جو لوگ قبائلی نہیں ہیں اور وہ قبائلیوں کو ملنے والی سہولت کہ فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ وہ ایک طرح سے قبائلیوں کے حقوق چھین رہے ہیں۔ وہ اُس کے حقدار نہیں ہیں۔
رہاستی وزیر لودھا نے کہاکہ کئی اراکین اسمبلی اور کچھ دوسرے لوگوں کے ساتھ ملکر ایک کمیٹی کی تشکیل کی گئی تھی۔ اس کمیٹی کی جانب سے پیش کردہ رپورٹ ایوان میں اس بات کا خلاصہ ہوا ہے کہ ایسے 257 لوگ ہیں جنہوں نے قبائلیوں کے سرٹیفکیٹ بنا کر اسکا نہ صرف غلط استعمال کیا ہی بلکہ حکومتی اسکیم اور ملازمت تعلیم کے میدان میں ملنے والی سہولتوں کا فائدہ اٹھایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پوِتر پورٹل کے ذریعے اساتذہ کی تقرری پر وزیر تعلیم کا ردعمل
انہوں نے کہاکہ 257 لوگوں میں بودھ 4,مسلم 37, عیسائی 3, سکھ 1 جبکہ اسکے علاوہ 212 ایسے لوگ ہیں جنکے بارے میں پتہ نہیں ہے کہ وہ کس مذہب سے تعلق رکھتے ہیں۔254 ایسے میں ایسے معاملوں کو لیکر اُنکے خلاف کارروائی کرنے کے لئے اُنکے محکمات کو لیٹر بھیج دیا ہے ضرورت پڑنے پر اُنکے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی۔