ETV Bharat / state

مہاراشٹرا میں کانگریس کو بڑا جھٹکا، سابق وزیر بابا صدیقی کا پارٹی سے استعفی - Maharashtra politics

Baba Ziauddin Siddique quits congressریاست مہاراشٹر میں کانگریس پارٹی کے سینیئر رہنما بابا ضیاء الدین صدیقی نے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفی دینے کا اعلان کردیا۔ بابا صدیقی کے این سی پی میں شامل ہونے کا امکان ہے۔

Baba Ziauddin Siddique quits congress
Baba Ziauddin Siddique quits congress
author img

By UNI (United News of India)

Published : Feb 8, 2024, 2:09 PM IST

ممبئی: مہاراشٹر کانگریس کو آج اس وقت ایک بڑا جھٹکا لگا جب پارٹی کے سینئر رہنما اور ممبئ کے مضافات کے طاقتور مسلم لیڈر، و سابق وزیر بابا ضیاء الدین صدیقی نے جمعرات کو یہاں پارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔ صدیقی جو تقریباً 48 سالوں سے پارٹی کے وفادار تھے، انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان ٹویٹر پر کیا ہے۔

صدیقی نے اپنے پیغام میں کہا"میں نے انڈین نیشنل کانگریس پارٹی میں ایک نوجوان کے طور پر شمولیت اختیار کی تھی اور یہ 48 سال پر محیط ایک اہم سفر رہا ہے… میں بہت کچھ بیان کرنا چاہوں گا لیکن جیسا کہ وہ کہتے ہیں، کچھ چیزوں کو ان کہی چھوڑ دینا بہتر ہے،" اگرچہ بابا صدیقی نے اپنے مستقبل کے منصوبوں کا اشارہ نہیں دیا ہے، لیکن سیاسی حلقوں میں قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ وہ نائب وزیراعلی اجیت پوار کی قیادت والی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرسکتے ہیں ۔

مزید پڑھیں: نتیش کمار نے مزدوروں کے لیے کچھ نہیں کیا: بابا صدیقی

صدیقی دو مرتبہ 1992 اور 1997 میں میونسپل کارپوریٹر منتخب ہوئے تھے، اور باندرہ ویسٹ اسمبلی حلقہ سے 1999، 2004 اور 2009 میں تین مرتبہ باندرہ ویسٹ اسمبلی حلقہ سے ایم ایل اے کے طور پر خدمات انجام دیے چکے ہیں ۔اتفاق سے، ان کے بیٹے، 34 سالہ ذیشان صدیقی، باندرہ مشرقی حلقہ سے موجودہ کانگریس ایم ایل اے ہیں، اور اس کے رہنما بھی ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.