ETV Bharat / state

ای وی ایم ہیکنگ کے نام پر سیاستدانوں وصولی کے الزام میں ایک شخص گرفتار - EVM HACKING EXTORTION

مہاراشٹر کے ناسک میں ای وی ایم ہیکنگ کے نام پر سیاسی لیڈروں سے جبراً وصولی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

ای وی ایم ہیکنگ کے نام پر وصولی کے الزام میں ایک شخص گرفتار
ای وی ایم ہیکنگ کے نام پر وصولی کے الزام میں ایک شخص گرفتار (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 7, 2024, 12:59 PM IST

ناسک: ای وی ایم ہیکنگ کے نام پر شیوسینا (یو بی ٹی) کے امیدواروں سے لاکھوں روپے مانگنے کا انکشاف ہوا ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔ فی الوقت اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ریاست میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔

دریں اثنا ناسک سینٹرل سیٹ کے امیدوار وسنت گیتے کے انتخابی مہم کے دفتر میں ایک شخص آیا اور ای وی ایم مشین کو ہیک کرنے کا دعویٰ کیا۔ اس کے بدلے میں اس نے وسنت گیتے سے 42 لاکھ روپے مانگے۔ اس دوران اس نے گیتے کے حامی آنند شرساتھ کو دھمکی بھی دی کہ وہ آج ہی 5 لاکھ روپے دے دیں ورنہ وہ گیتے کو ہرا دے گا۔ آفس کے ذمہ داروں نے اس کی اطلاع پولیس کو دے دی۔

جلدی پیسہ کمانے کی لالچ میں جیل

ممبئی ناکہ پولیس نے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے مقدمہ درج کیا اور تفتیش کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت بھگوان سنگھ چوہان کے نام سے ہوئی ہے۔ وہ راجستھان کے اجمیر کا رہنے والا ہے۔ ملزم پچھلے کچھ مہینوں سے ناسک کے مخمل آباد علاقہ میں رہ رہا تھا۔ پولیس کی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ماربل ورکر چوہان نے جلدی پیسے کمانے کے لالچ میں سیاستدانوں سے پیسے بٹورنے کا منصوبہ بنایا تھا اور اب سلاخوں کے پیچھے ہے۔

آپ کو بتا دیں کہ کچھ دن پہلے ناسک سنٹرل اسمبلی حلقہ میں بی جے پی امیدوار دیویانی فراندے سے ٹکٹ دلانے کے بہانے پیسے مانگنے کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ اس معاملے میں اتر پردیش کے دو نوجوانوں کے خلاف سرکارواڑا پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات کے لیے 20 نومبر کو پولنگ ہوگی جب کہ ووٹوں کی گنتی 23 نومبر کو ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:

ای وی ایم کو ہیک کرنے کے نام پر ٹھگی کرنے والا فوجی پولیس کے ہتھے چڑھ - offer of hacking EVM

بی جے پی بیلٹ میں ہارجاتی ہے جبکہ ای وی ایم میں جیت درج کرواتی ہے، آخر معاملہ کیا ہے؟ پپو یادو کا بی جے پی پر طنز

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.