ETV Bharat / state

مدرسوں کے طلبا نے بھی بارہویں جماعت کے نتائج میں نمایاں کامیابی حاصل کی - Madrasas Students success

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 22, 2024, 7:18 PM IST

Madrasas Students achieved significant success اورنگ آباد ڈویژن کا 12ویں امتحانات کے نتیجہ اعلان ہو چکا ہے جبکہ ضلع میں 94.08 فیصد طلبا نے کامیابی حاصل کی۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)

مدرسوں کے طلبا نے بھی بارہویں جماعت کے نتائج میں نمایاں کامیابی حاصل کی (Etv Bharat)

اورنگ آباد : مہاراشٹرا میں 12ویں بورڈ امتحانات کے نتائج جاری کردیئے گئے جبکہ اورنگ آباد کے طلبا نے شاندار کامیابی حاصل کی۔ ضلع میں کامیابی کا فیصد 94.08 رہا وہیں اقلیتی اداروں اور مدرسوں کے طلبہ و طالبات نے بھی عمدہ کامیابی حاصل کی ہے۔ اورنگ آباد کے اقلیتی ادارے ڈاکٹر رفیق زکریا کیمپس میں واقع مولانا آزاد سائنس، آرٹس، کامرس، کے کل 1214 طلبہ و طالبات نے کامیابی حاصل کی ہے، جس کے بعد کالج انتظامیہ کی جانب سے طلبہ و طالبات سے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا اور ان کا استقبال بھی کیا گیا۔

اورنگ آباد شہر کا اقلیتی معروف ادارہ ڈاکٹر رفیق ذکریا کیمپس کے مولانا آزاد کالج آف آرٹس ، سائنس اینڈ کامرس کالج کے نتائج میں اس سال بھی اضافہ ہوا ہے، اگر بات کی جائے سائنس فیکلٹی کی تو اس میں 96.37 فیصد رہا ، آرٹس فیکلٹی 71.0 فیصد رہا کامرس فیکلٹی میں 83.3 فیصد رہا ، اور ایم سی وی سی 73.00 فیصد رہا اس طرح کالج کا جملہ نتیجہ 90.50 فیصد رہا۔ طلباء کی اس امتیازی کامیابی پر مولانا آزاد کالج ایجو کیشن سوسائٹی کے چیرمین فرحت جمال پرنسپل ڈاکٹر مظہر احمد فاروقی، وائس پرنسپل جونیئر کالج شیخ عباس اور کالج کے دیگر تمام اساتذہ نے طلبہ و طالبات اور سر پرست کو مبارک باد پیش کی۔

کالج کے پرنسپل ڈاکٹر مظہر فاروقی نے کہا ہے 12 ویں کے طلبہ و طالبات کے لیے اڈیو ویژول کلاس لی جاتی تھی، ساتھ ہی کالج کی جانب سے ایکسٹرا کلاسز اور ٹیسٹ سیریز لی گئی اس کا فائدہ طلبہ کو کافی ہوا ہے۔ اسی لیے کالج میں 1214 بچوں نے بارہویں بورڈ امتحانات میں کامیابی حاصل کی۔ اِسی طرح مدرسے کے طلبہ و طالبات نے بھی بارویں امتحانات میں شرکت کی تھی، اور ان کی بھی نتائج اطمینان بخشا آئے ہیں، مولانا نعیم قاسمی صدر مدرس جامعہ خزیمہ اسلامیہ ہرسول اورنگ آباد نے بتا جامعہ خزیمہ اسلامیہ ہر سول جہاں دینی تعلیمی میدان میں ترقی طئے کر رہا ہے وہیں عصری تعلیم میں بھی مدرسے کے بچّے کامیابی حاصل کر رہا ہے۔ اس سال جامعہ کے طلبہ نے بارہویں جماعت کا امتحان دے کر شاندار کامیابی حاصل کی ہے، صدر مدرس جامعہ مولانا نعیم احمد قاسمی تمام اساتذہ کرام اور اراکین جامعہ نے کامیاب طلبہ اور انکے سر پرستوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔دوسری طرف اورنگ آباد ڈویژن کا 12ویں کا نتیجہ 94.08 فیصد رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.