ETV Bharat / state

اتر پردیش: متعدد اضلاع میں مدارس کے اساتذہ نے احتجاجی مظاہروں کے بعد میمورنڈم بھیجا - Madrasah Teachers - MADRASAH TEACHERS

Madrasah Teachers: اتر پردیش کے مدارس کے اساتذہ نے متعدد اضلاع میں احتجاجی مظاہرے کے بعد ضلع کے اقلیتی فلاح و بہبود افسر کو میمورنڈم بھیجا ہے۔ اس میمورنڈم میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ بائیو میٹرک حاضری کو دو ماہ تک کے لیے ملتوی کیا جائے۔

Madrasah teachers in Uttar Pradesh sent a memorandum to the district minority welfare officer following protests in most districts.
بیشتر اضلاع میں احتجاجی مظاہرے کے بعد اساتذہ کی جانب سے میمورنڈم (ETV Bharat Urdu)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 14, 2024, 4:00 PM IST

لکھنؤ: آل انڈیا ٹیچرز ایسوسی ایشن مدارس عربیہ کے اعلان پر ریاست بھر کے مدارس کے اساتذہ نے اپنے ضلع کے اقلیتی فلاح و بہبود افسر کو میمورنڈم سپرد کر کے مطالبہ کیا ہے کہ بائیومیٹرک حاضری کو دو مہینوں تک ملتوی کیا جائے جیسا کہ دیگر سرکاری اسکول میں ملتوی کر دیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر اقلیتی بہبود اتر پردیش کے 12 جون 2024 کے حکم کو واپس لینے کے سلسلے میں، ریاست بھر کے مدارس نے بیشتر اضلاع میں احتجاجی مظاہرہ کے ساتھ ضلع اقلیتی فلاح و بہبود افسران کو وزیر اعلیٰ کے نام میمورنڈم سپرد کیا۔ میمورنڈم کے ذریعے مطالبہ کیا ہے کہ اتر پردیش مدرسہ ایجوکیشن کونسل سے درخواست کی ہے کہ وہ مدارس میں زیر تعلیم طلباء اور اساتذہ/ عملے کی روزانہ حاضری کا بائیو میٹرکس سے نہ کرائیں۔

Madrasah teachers in Uttar Pradesh sent a memorandum to the district minority welfare officer following protests in most districts.
بیشتر اضلاع میں احتجاجی مظاہرے کے بعد اساتذہ کی جانب سے میمورنڈم (ETV Bharat Urdu)
میمورنڈم میں کہا ہے کہ اتر پردیش مدرسہ ایجوکیشن کونسل کی طرف سے تسلیم شدہ/ریاست کی مالی اعانت سے چلنے والے مدارس میں سماج کے سب سے نچلے طبقے کے بے سہارا، اور غریب طلباء کو مفت تعلیم فراہم کرنے کا کام کیا جاتا ہے۔ مدارس جیسے تعلیمی ادارے ملک اور ریاست کی شرح خواندگی بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، ایسے میں معاشرے کے بے سہارا، غریب اور پسماندہ اور نچلے طبقے کے طلباء کی روزانہ حاضری، "آدھار پر مبنی بائیو میٹرک" /فیس آتھنٹیکیشن حاضری کا نظام" انتہائی مشکلات پیدا کررہا ہے اور مذکورہ معاشرے کے طلباء حاضری میں دشواریوں کی وجہ سے تعلیم حاصل کرنے سے دور بھاگیں گے اور اسکول چھوڑ دیں گے۔ ایک طرف جہاں ملک گیر و ریاستی سطح پر تعلیمی اداروں کی جانب سے 'طلبہ کو اسکول جانا چاہیے' مہم چلائی جا رہی ہے، دوسری طرف ایسے مشکل پروگراموں/قواعد کی وجہ سے طلبا و طالبات تعلیم سے دور ہورہے ہیں۔

میمورنڈم میں واضح کہا گیا ہے کہ جہاں تک سرکاری امداد سے چلنے والے مدارس میں اساتذہ/غیر تدریسی عملے کی یومیہ حاضری کا تعلق ہے، بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے، مذکورہ تناظر میں، ضلع کے تمام مدارس کے اساتذہ/غیر تدریسی عملہ آپ سے درخواست کرتا ہے کہ، "چیف سکریٹری" اتر پردیش حکومت نے 16 جولائی 2024 کو محکمۂ تعلیم اور اساتذہ تنظیموں کے ساتھ منعقدہ میٹنگ میں بایو میٹرکس حاضر کو دو ماہ کے لیے ملتوی کردیا گیا ہے۔ اسی طرز پر ڈائریکٹر اقلیتی بہبود کو بھی بایو میٹرکس حاضری کے فیصلے کو واپس لے لینا چاہیے۔

میمورنڈم میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مدارس کے تمام اساتذہ/غیر تدریسی عملے سے بھی گزارش ہے کہ مدارس کے بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لیے مورخہ 16.07.2024 کی میٹنگ میں کیے گئے فیصلے کے مطابق حکومتی سطح پر زیر تعلیم طلبہ کی مشکلات اور تجاویز کا جائزہ لینا چاہیے۔ مدارس میں جو بھی ماہرین کی کمیٹی بنائی جا رہی ہے، اس کمیٹی میں مدارس سے متعلق "آل انڈیا ٹیچرز ایسوسی ایشن مدارس عربیہ" کو نمائندگی دینا اور انہیں ماہرین کی کمیٹی کے سامنے تجاویز دینے کا موقع فراہم کرنا مناسب ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

یوپی مدرسہ ٹیچرز ایسوسی ایشن، ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع - UP Madrasa Teachers Associations

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.