لکھنؤ: اترپردیش کے لکھنوں میں ہفتہ کی رات ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ سروجنی نگر کے ٹرانسپورٹ نگر میں تین منزلہ عمارت گرنے سے ملبے میں دب کر آٹھ افراد ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر 28 افراد زخمی ہوئے۔ مزید کئی افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے، جس کی وجہ سے رات گئے تک راحت اور بچاؤ کا کام جاری رہا تاہم یہ سلسلہ صبح تک جاری رہا۔ زخمیوں کو لوک بندھو اسپتال، ٹراما سینٹر اور اپولو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ سی ایم یوگی اور وزیر دفاع نے بھی حادثے پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔
#WATCH लखनऊ, उत्तर प्रदेश: सीएफओ मंगेश कुमार ने कहा, " अभी तक हमने 4 लोगों को निकाल लिया है और अस्पताल भेज दिया है अभी और लोग भी फंसे हुए हैं उनके लिए बचाव अभियान जारी है.." https://t.co/n0JG8UOxoF pic.twitter.com/2zQWoSlp20
— ANI_HindiNews (@AHindinews) September 7, 2024
اطلاعات کے مطابق سروجنی نگر کے ٹرانسپورٹ نگر میں رہنے والے راکیش سنگھل کا تین منزلہ عمارت میں گفٹ آئٹم اور ادویات کا گودام ہے۔ شام 4 بجے کے قریب عمارت کا آدھا حصہ اچانک گر گیا، جس وقت یہ حادثہ ہوا اس وقت عمارت کے اندر بہت سے لوگ موجود تھے اور عمارت کے اندر کام جاری تھا۔ عمارت گرنے کے بعد اندر موجود مزدور نیچے دب گئے اور چیخ و پکار شروع ہوگئی۔ فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی گئی۔
#WATCH डीएम लखनऊ सूर्यपाल गंगवार ने कहा, " अब तक 13 लोगों को निकाला जा चुका है। एक व्यक्ति की मौत की सूचना मिली है...एनडीआरएफ और एसडीआरएफ की टीमें लगातार बचाव-अभियान कर रही हैं। एक और व्यक्ति के फंसे होने की आशंका है..." https://t.co/sk70uqPcls pic.twitter.com/Qr5ZJUcDoV
— ANI_HindiNews (@AHindinews) September 7, 2024
یہ بھی پڑھیں: لکھنو کے ہیریٹج زون میں بارش کے بعد سڑکیں تالاب میں تبدیل، عمارتوں کو خطرہ - Heavy rain in Lucknow
اطلاع کے بعد کرشنا نگر، آشیانہ، بجنور اور سروجنی نگر سمیت کئی تھانوں کی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ ضلع مجسٹریٹ اور پولیس کمشنر بھی موقع پر پہنچ گئے۔ این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیموں کو بلایا گیا اور راحت و بچاؤ کام شروع کیا گیا۔ رات 8 بجے کے قریب عمارت کے اندر پھنسے 30 افراد کو بچالیا گیا تھا۔ ملبے سے نکالے گئے لوگوں میں سے 8 کی موت ہوگئی۔ جن کی شناخت
1- پنکج تیواری (40) ولد ستیہ پرکاش تیواری
2- دھیرج گپتا (48) ولد مہادیو گپتا
3- ارون سونکر (28) ولد سنجے سونکر
4- راجکشور (27) ولد شری کرشنا
5- جسپریت سنگھ ساہنی
6. راج کشور (27) ولد شری کشنا
7. ردوا یادو (24) ولد سیتا رام یادو
8. جگروپ سنگھ (35) ولد رام بہادر