ETV Bharat / state

ملک میں جمہوریت اور آئین کو بچانے کے لئے لوک سبھا انتخابات کافی اہم ہیں: ملکارجن کھڑگے - Lok Sabha elections are important - LOK SABHA ELECTIONS ARE IMPORTANT

Lok Sabha elections are important to save country صدر کانگریس ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ اس بار کے انتخابات ملک میں جمہوریت و آئین کو بچانے کےلئے کافی اہمیت کے حامل ہیں۔ انہوں نے بی جے پی پر انتخابات جیتنے کےلئے ہندو مسلم کرنے کا الزام عائد کیا۔

ملک میں جمہوریت اور آئین کو بچانے کےلئے لوک سبھا انتخابات کافی اہم
ملک میں جمہوریت اور آئین کو بچانے کےلئے لوک سبھا انتخابات کافی اہم (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 5, 2024, 6:59 PM IST

Updated : May 5, 2024, 7:51 PM IST

ملک میں جمہوریت اور آئین کو بچانے کےلئے لوک سبھا انتخابات کافی اہم (ETV Bharat)

گلبرگہ: لوک سبھا الیکشن 2024 کے تیسرے مرحلے کے تحت 7 مئی کو کرناٹک کے گلبرگہ، بیدار، ہبلی، دھارواڑ، ہاویری گدگ سمیت مختلف اضلاع میں ووٹنگ ہوگی۔ جس کی وجہ تمام سیاسی پارٹیوں کی انتخابی مہم میں شدت آگئی ہے۔ کانگریس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ملکارجن کھڑگے بھی انتخابی مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کر تے ہوئے کہاکہ انتخابات ملک میں جمہوریت اور آئین کو بچانے کےلئے کافی اہم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو ترقی دلانے میں بی جے پی حکومت ناکام ہوگئی ہے۔ مودی نے جو وعدہ کئے تھے انہیں ابھی تک پورا نہیں کیا۔ ان کے وعدے جھوٹے ثابت ہوئے۔ مودی نے عوام کا بھروسہ توڑا ہے۔

ملکارجن کھڑگے نے مودی پر ملک کے عوام کو گمراہ کرنے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے بی جے پی پر ملک میں ذات پات کے نام پر سیاست کرنے کا بھی الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ مودی نے ملک میں مہنگائی کم‌ کرنے کی بات کی تھی لیکن اقتدار میں آنے کے بعد ملک بھر میں مہنگائی آسمان چھورہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ 2024 کا چناؤ کے بعد ملک میں بدلاؤ آئے گا۔ ملک میں جمہوریت کو بچانے کےلئے 26 سے زیادہ سیکولر پارٹیوں نے انڈیا اتحاد کو قائم کیا ہے جبکہ عوام انڈیا اتحاد پر اپنا بھروسہ ظاہر کرکے بی جے پی حکومت کو سبق سکھائیں گے۔ صدر کانگریس نے کہا کہ مودی انتخابات جیتنے کےلئے منگل سوتر، ہندو مسلم کررہے ہیں لیکن عوام سمجھدار ہیں۔ اس بار لوگ بدلاؤ کےلئے ووٹ دیں گے۔

Last Updated : May 5, 2024, 7:51 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.