بہرامپور: ملک کی دسری ریاستوں کی مغربی بنگال میں بھی آٹھ پارلیمانی حلقوں میں لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلے کے لیے سخت سکیورٹی انتظامات کے درمیان ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
مغربی بنگال کے مرشدآباد ضلع کے بہرامپور پارلیمانی حلقہ میں کانگریس کے سنئیر رہنما ادھیر رنجن چودھری اور ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راونڈر اور ترنمول کانگریس کے امیدوار یوسف پٹھان کے درمیان دلچسپ مقابلہ جاری ہے۔ ترنمول کانگریس کے امیدوار یوسف پٹھان نے کہا کہ بہرامپور پارلیمانی حلقہ میں پر سکون انتخابات ہو رہے ہیں۔ خواتین اور نوجوانوں کے درمیان زبردست جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔ بڑی تعداد میں لوگ ووٹنگ کے لئے اپنے اپنے گھروں سے باہر نکل رہے ہیں۔ یوسف پٹھان نے کہا کہ لوگوں کا جوش و خروش دیکھ کر بہت اچھا لگ رہا ہے۔ انہوں نے سبھی لوگوں سے ووٹنگ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی۔
یہ بھی پڑھیں: حیدرآباد سے بی جے پی امیدوار مادھوی لتھا کے خلاف مقدمہ درج
انہوں نے کہا کہ مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ میرا مقابلہ کس ہے۔ میں یہ سوچ رہا ہوں کہ بہرامپور کے عوام میری اتنی حمایت کر رہے ہیں تو میں ان کے لیے کیا کرسکتا ہوں۔ اگر مجھے بہرامپور کے عام لوگوں کے لیے قربان ہونا پڑے تو میں اس کے لیے پوری طرح سے تیار ہوں۔