کولکاتا: وزیر اعظم نریندر مودی نے حال ہی میں دعویٰ کیا تھا کہ اوپر والے نے انہیں کسی مقصد کے لیے بھیجا ہے۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے وزیر اعظم کے اس تبصرے پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ اتنے بڑے لوگوں کو سیاست نہیں کرنی چاہئے۔عام لوگوں میں دراڑ پیدا نہیں کرنا چاہئے
کولکاتا میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ اگر آپ خود کو بھگوان سمجھتے ہیں تو ان کے لیے ایک مندر بنوانا چاہیے، تاکہ وہ وہاں بیٹھ کر ملک کی پریشانیوں کو دور کر دیں ۔
ترنمول کانگریس کے سربراہ نے طنزیہ لہجے میں کہاکہ کوئی خود کو کتنا بڑا سمجھنے لگا ہے۔اس کا اندازہ بھی لگایا نہیں جا سکتا ہے۔اگر ایسی بات ہے تو ان کے لئے ایک مندر بنانئ چاہئے۔وہاں ان کی پوجا بھی کریں گے۔
وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے مزید کہاکہ میں نے کئی وزرائے اعظم کے ساتھ کام کیا ہے، جیسے اٹل بہاری واجپائی، جو مجھ سے بہت پیار کرتے تھے۔ میں نے منموہن سنگھ، راجیو گاندھی، نرسمہا راؤ، دیوے گوڑا کے ساتھ کام کیا۔ میں نے ان (پی ایم مودی) جیسا اور کوئی نہیں دیکھا، ہمیں ایسے وزیر اعظم کی ضرورت نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ی ایم مودی سے لے کر کنگنا رناوت تک مضبوط امیدواروں کے لیے لٹمس ٹیسٹ
واضح رہے کہ بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کا یہ تبصرہ وزیر اعظم مودی کے ایک نیوز چینل کو دیئے گئے حالیہ انٹرویو کے بعد آیا ہے، جس میں انہوں نے مبینہ طور پر کہا تھا کہ انہیں ملک کی خدمت اور خاص کام کے لئے بھیجا گیا ہے۔