کولکاتا:ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں بھی لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے ووٹ ڈالنے کا سلسلہ جاری ہے۔مغربی بنگال کے جلپائی گوڑی اور کوچ بہار کے تین پارلیمانی حلقوں میں سخت سکیورٹی انتظامات کے درمیان ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔اس کے باوجود کوچ بہار میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے درمیان زبردست جھڑپ کی اطلاع ہے۔
ذرائع کے مطابق جلپائی گوڑی ضلع کے دبگرام پھولباری اسمبلی کے پھولباری میں واقع چتراگچ ہائی اسکول کے قریب بی جے پی کے انتخابی دفتر کو نذر آتش کرنے کا الزام ہے۔ الزام ہے کہ دفتر میں جمعرات کی رات آگ لگائی گئی۔
دوسری طرف بی جے پی کی حمایت یافتہ شرپسندوں پر ترنمول کے انتخابی دفتر کو نذر آتش کرنے کے الزامات لگائے گئے۔ اطلاع ملتے ہی بکشیرہاٹ تھانہ کی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔پولیس نے حالات کو قابو میں کرلیا۔ یہ علی پوردوا کے لوک سبھا حلقہ میں آتا ہے۔ یہ واقعہ طوفان گنج-2 بلاک کے بارکوڈلی-1 گاؤں کی پنچایت کے ہریرہاٹ علاقے کا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:لوک سبھا انتخابات 2024 کے پہلے مرحلہ کی لائیو اپ ڈیٹس - First Phase Live Updates
مغربی بنگال کے گورنر نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ ریاست کے لوگ امن اور ہم آہنگی چاہتے ہیں۔ انتخابات کے دوران ریاست میں امن و امان کو یقینی بنایا جائے۔ کسی قسم کے تشدد کو برداشت نہ کیا جائے۔تشدد برپا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔الیکشن کمیشن کے مطابق مغربی بنگال میں صبح ساڑھے نو بجے تک 15.09 فیصد ڈالے گئے ہیں