ETV Bharat / state

بی جے پی میں مجھ سے بحث کرنے کی ہمت نہیں، ابھیشیک بنرجی - LOK SABHA ELECTIONS 2024 - LOK SABHA ELECTIONS 2024

Abhishek banerjee Slam BJP ترنمول کانگریس کے جنرل سیکریٹری اور ممتا بنرجی کے بھتیجےابھیشیک بنرجی بی جے پی لیڈروں کو بحث کا چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ وہ 100 دن کے کام، ہاؤسنگ اسکیم اور سڑک اسکیم کے الاٹمنٹ پر بحث کرنے کو تیار ہیں ۔ بی جے پی میں ممتابنرجی کے چیلنج کو قبول کرنے کی ہمت نہیں ہے۔

بی جے پی میں مجھ سے بحث کرنے کی ہمت نہیں :ابھیشیک بنرجی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 22, 2024, 8:02 PM IST

کولکاتا:ڈائمنڈ ہاربر کے ممبر پارلیمان ابھیشیک بنرجی نے کہاکہ وزیراعظم بنگال آئے اور جھوٹ بولا۔ انہوں نے کہا کہ مرکز نے بنگال کو رہائش، 100 دن اور سڑک کی رقم دی ہے۔ میں نے جوابی چیلنج کیا اور کہا کہ 2021 میں شکست کے بعد سے مرکزی حکومت نے بنگال کو ان تینوں پروجیکٹوں کے لیے ایک پیسہ بھی نہیں دیا ہے۔ لیکن 200 گھنٹے گزر گئے، بی جے پی کے کسی نے بھی میرا سامنا کرنے کی ہمت نہیں کی۔ کیونکہ بی جے پی بھی جانتی ہے کہ وزیر اعظم نے جھوٹ بولا ہے۔

بریگیڈ ریلی کے بعد ابھیشیک بنرجی نے تمام اضلاع میں انتخابی مہم شروع کر دی۔ ان کی پہلی میٹنگ 14 مارچ کو جلپائی گوڑی کے میناگوری میں ہوئی تھی۔ اس دن ابھیشیک نے اپنے ایکس ہینڈل پر پوسٹ کیا اور لکھاکہ مرکز کی بی جے پی حکومت جھوٹ بول کر لوگوں کا پیسہ برباد کر رہی ہے۔ میں بی جے پی قیادت کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ مجھ سے آمنے سامنے بحث کریں۔ 2021 میں ریاستی اسمبلی انتخابات میں شکست کے بعد سے، مرکز نے آواس یوجنا اور 100 دن کے کام جیسی اسکیموں کے لیے ایک پیسہ بھی مختص نہیں کیا ہے۔ میں بی جے پی کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ مجھے غلط ثابت کرنے کے لیے وائٹ پیپر جاری کرے۔

اس کے فوراً بعد ریاستی بی جے پی کے ایکس ہینڈل پر ایک اشتہار شائع کیا جس میں لکھا تھا کہ آپ اپنی سہولت کے مطابق جگہ اور وقت بتا دیں۔ہم اپنے یوتھ مورچہ کے ایک کارکن کو بحث کے لیے بھیجیں گے۔ ابھی کے لیے یہ (اشتہار) پڑھیں۔بی جے پی کے پوسٹ میں ابھیشیک کے نام کا ذکر نہیں کیا گیا۔ تاہم، اس پوسٹ کو دوبارہ پوسٹ کرتے ہوئے ابھیشیک بنرجی نے دوبارہ لکھاکہ آج (جمعرات) دوپہر 3 بجے میناگوری ٹاؤن کلب گراؤنڈ میں ہوں۔ میں بحث کیلئے تیار ہوں ۔لیکن آخر میں بی جے پی کا کوئی بھی وہاں نہیں گیا۔ بعد میں بی جے پی کی طرف سے بتایا گیا کہ بی جے پی کا کوئی کارکن ابھیشیک کے ساتھ ایک ہی فریم میں نہیں جائے گا۔ وہ سی اے اے کے کاغذات دکھانے کو کہہ رہے ہیں، لیکن وہ کاغذات دکھانے کے قابل نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ہمایوں کبیر کا یو ٹرن، یوسف پٹھان کو لوک سبھا بھیجا جائے گا - Lok Sabha Election

ابھیشیک بنرجی نے بردوان مشرقی ترنمول امیدوار شرمیلا سرکار اور بردوان-درگاپور امیدوار کیرتی آزاد کی حمایت میں جمعہ کو کٹوا میں مہم چلائی۔ اس میٹنگ سے بھی ابھیشیک بنرجی نے بی جے پی کو بنگال مخالف قرار دیا۔ بی جے پی کے سریندر سنگھ اہلووالیہ نے پچھلی لوک سبھا میں بردوان-درگاپور سیٹ جیتی تھی۔ ابھیشیک نے میٹنگ سے ان پر حملہ کیا۔ ترنمول لیڈر نے کہا کہ کیا پانچ سال میں ایک بار بھی بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ علاقے کی ترقی کیلئے کوشش کی ہے۔کیوں کہ ان کی گارنٹی کا مطلب ہے صفر وارنٹی۔ اور دیدی کی گارنٹی کا مطلب ہے 100 فیصد وارنٹی۔ وہ جو کہتی ہیں وہ کرتی ہیں۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.