ETV Bharat / state

شاہ نے کانگریس، بائیں بازو کی جماعتوں اور ترنمول پر کی تنقید - Lok Sabha Election 2024

Amit Shah in bengal مشرقی بردوان میں انتخابی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ امت شاہ نے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس ،بائیں محاذ کی حلیف جماعتیں اور کانگریس پر خوشامد کی پالیسی اپنانے کا الزام لگایا۔

شاہ نے کانگریس، بائیں بازو کی جماعتوں اور ترنمول پر کی تنقید

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 1, 2024, 11:34 AM IST

کولکاتا: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کانگریس، بائیں بازو کی جماعتوں اور ترنمول کانگریس پر مبینہ خوشامد کی پالیسی کے تحت ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کی مسلسل مخالفت کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ ان جماعتوں کے لیڈروں کو اس میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا تھا، لیکن ووٹ بینک کھونے کے خوف سے وہ رام للا کی پران پرتشٹھا کی تقریب میں شریک نہیں ہوئے۔

مشرقی بردھمان لوک سبھا سیٹ کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے امیدوار اور لوک گلوکار آشم سرکار کے حق میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر شاہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اور ان کے بھتیجے ابھیشیک بنرجی نے مدعو کیے جانے کے باوجود رام مندر کی پران پرتشٹھا کی تقریب میں شرکت نہیں کی کیونکہ انہیں مغربی بنگال میں دراندازوں کی حمایت کھونے کا خدشہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں:کانگریس نے ایک اور فہرست جاری کی، گروگرام سے راج ببراور کانگڑا سے آنند شرما کو ٹکٹ - Congress List

انہوں نے کہا 70 سالوں سے کانگریس، بائیں بازو کی جماعتوں اور ترنمول کے رہنما رام مندر کے معاملے کی مخالفت کر رہے تھے، لیکن جب آپ نے اگلے پانچ سالوں میں بنگال میں 18 سیٹوں کے ساتھ 2019 میں مودی جی کو دوسری مدت کے لیے ووٹ دیا تو مودی جی نےنہ صرف عدالتی معاملہ جیتا بلکہ بلکہ رام مندر کا بھومی پوجن بھی کیا اور آخر کار ایودھیا میں رام للا کی بنیاد رکھی۔ انہوں نے لوگوں سے بی جے پی کے امیدواروں اور وزیر اعظم نریندر مودی کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.