بیل ڈانگہ: پورے ملک میں اننت اور رادھیکا کی شادی اخراجات اور خصوصی مہمانان کی شرکت کے باعث موضوع بحث ہے لیکن مغربی بنگال کے مرشدآباد ضلع کے بیل ڈانگہ میں شجرکاری مہم کے موقع پر درختوں کی شادی بھی سرخیوں میں ہے۔
ذرائع کے مطابق مرشدآباد کے بیل ڈانگہ میں مقامی باشندوں کی جانب سے شجرکاری کاری مہم کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر مقامی باشندوں نے شجرکاری مہم کے پیغام کو عام کرنے کے مقصد دے دو درختوں کی شادی کا انعقاد کیا۔
دو درختوں برگد اور پوکر کے درمیان شادی کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر تقریبات کا بھی انعقاد کیا گیا۔ درختوں کی شادی کے موقع پر 2500 لوگوں کے لئے کھانے پینے کا بھی انتظام کیا گیا۔ مقامی باشندوں نے درختوں کی شادی کی تقریب کا بھر پور لطف اٹھایا۔
مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ موجودہ وقت میں شجرکاری بہت ضروری ہے۔ اس کی مدد سے ہی آب ہوا میں پھیلی آلودگی پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ شجرکاری جیتنی ہوگی ہمارے ارد گرد کا ماحول اتنا ہی صاف ستھرا ہونے کا امکان روشن ہو سکتا ہے۔ اس لئے ہم نے شجرکاری مہم کے موقع پر درختوں کی شادی کا اہتمام کیا۔
یہ بھی پڑھیں: یوپی مدارس میں شجرکاری مہم جاری، پچاس ہزار پودے لگانے کا ہدف
ان کا مزید کہنا تھا کہ درختوں کی شادی کا مقصد عام لوگوں کو شجرکاری کے لئے بیدار کرنا ہے۔ درختوں کی دیکھ بھال کو زندگی کا مقصد بنانا ہے۔ تمام لوگوں کو اس کے لئے آگے آنے کی ضرورت ہے۔