ETV Bharat / state

'دور حاضر میں قرآن کی تعلیم حاصل کرنا ہر مسلمان کے لیے بے حد ضروری' - Mufti Mohammad Fazil Naeemi react - MUFTI MOHAMMAD FAZIL NAEEMI REACT

Learning Quran is Necessary for All Muslims: نعیمی اسلامک سینٹر کے بانی مفتی محمد فاضل نعیمی نے کہا کہ دور حاضر میں جس طرح سے مسلمانوں کا استحصال ہو رہا ہے، اس سے بچنے اور اللہ کو راضی کرنے کے لیے قرآن کی تعلیمات حاصل کرنا ہر مسلمان کے لیے بے حد ضروری ہے۔ والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو عصری تعلیم کے ساتھ ہی قرآن کی تعلیم سے بھی روشناس کرائیں۔

دور حاضر میں قرآن کی تعلیمات حاصل کرنا ہر مسلمان کے لیے بے حد ضروری
دور حاضر میں قرآن کی تعلیمات حاصل کرنا ہر مسلمان کے لیے بے حد ضروری (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 29, 2024, 4:53 PM IST

دور حاضر میں قرآن کی تعلیمات حاصل کرنا ہر مسلمان کے لیے بے حد ضروری (etv bharat)

مرادآباد: نعیمی اسلامک سینٹر کے میں حفظ مکمل کرنے والے نوجوان حافظ یوسف کا کہنا ہے کہ ان کا بچپن سے ہی یہ شوق تھا کہ وہ حافظ قرآن بنیں۔اپنے والدین کے خواب کو پورا کریں۔ وہ دوسرے نوجوانوں سے بھی گزارش کرتے ہیں کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم قران کو سمجھ کر پڑھیں۔ اس کے ساتھ وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ جو قران کے احکامات ہیں، اس پر ہمیں عمل پیرا ہونا ضروری ہے۔

خود حافظ قران نہ ہونے کی کسک دل میں لیے محمود بہت خوش ہیں کہ ان کے بیٹے نے حفظ مکمل کر لیا ہے۔ وہ بتاتے ہیں کہ ان کی خواہش تھی کہ ان کا بیٹا حافظ قران بنے۔ ان کے بیٹے نے ان کا یہ خواب پورا کیا ہے۔ اس پر انہیں فخر ہے۔ وہ دیگر مسلمانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ثواب دارین حاصل کرنے کی غرض سے اپنے بچوں کو نماز اور قرآن کی تلقین کریں تاکہ آنے والی نسلیں برباد ہونے سے بچ سکیں۔

نعیمی اسلامک سینٹر کے بانی مفتی محمد فاضل نعیمی قرآن کی اہمیت بیان کرتے ہوئے بتاتے ہیں کہ قرآن کریم زندگی کے ہر موڑ پر ہماری رہنمائی کرتا ہے۔ قران کی تعلیمات حاصل کرنا ہر دور میں ضروری ہے۔ بغیر اس کے نہ ہماری دنیا سنور سکتی ہے اور نہ ہی آخرت کی زندگی کامیاب ہو سکتی ہے۔

حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث کا مفہوم بیان کرتے ہوئے مفتی فاضل نے کہا کہ تم میں سب سے اچھا وہ ہے جو قرآن سیکھے اور دوسروں کو سکھائے۔ اُنھوں نے قران کی عظمت کا مزید ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کامل انسان وہی ہے جس نے قرآن کو سمجھ کر پڑھا۔ اس لیے سبھی مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ قران کریم کی تعلیمات حاصل کریں۔

یہ بھی پڑھیں: مرادآباد میں انوکھی پہل، نماز کی پابندی کرنے والے بچوں کو انعام میں ملی سائیکل

مفتی فاضل والدین سے سرپرستوں اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو قرآن سکھائیں۔ ان کی اچھی تعلیم و تربیت کا انتظام کریں۔ چونکہ سب سے اچھی تعلیم قرآن کی ہے تو والدین کو چاہیے کہ وہ صحیح وقت پر اپنے بچوں کو قرآن کی تعلیمات دلائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.